فلسطینیوں قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

تین سو پچاس قیدی فلسطینی جیلوں میں بند 6500 قیدیوں کے حوالے سے اپنے مطالبات کو زیر لب لانا چاہتے ہیں

85783
فلسطینیوں قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیل کی 29 جیلوں میں قید تین سو چالیس قیدی اور مجرمین کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔
فلسطین انجمن برائے مشاورت کے نائب صدر آدم چیوک نے استنبول میں انجمن کے دفتر میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں ابھی تک ساڑھے چھ ہزار فلسطینی قیدی اور مجرمین بند ہیں۔
چیوک کا کہنا تھا کہ ان میں سے 1500 شدید بیمار ہیں ، "بلا عدالتی فیصلے ، بلا جواز اور غیر قانونی طور پر قید کرنے کے خلاف احتجاج اور تمام تر قیدیوں کے ساتھ اچھے سلوک کے مطالبے کے ساتھ 350 قیدی 24 اپریل سے بھوک ہڑتال کیے ہوئے ہیں۔ ادھر اسرائیل اس اقدام کے خلاف ہر ممکنہ کوششوں میں مصروف ہے۔ عالمی برادری کو اسرائیل کے غیر انسانی فعل کے سامنے اپنے آنکھیں بند نہیں کرنی چاہییں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کا فی الفور حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ 65 لاکھ سے زائد فلسطینی مہاجروں کی زندگی بسر کر رہی ہے۔ اسرائیل ہر طرح کی غیر قانونی حرکات کا مرتکب ہوتے ہوئے فلسطینیوں کو جیلوں میں بند کیے ہوئے ہے۔ اس ظلم کا اب خاتمہ لازم و ملزوم ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں