یمن: نامعملوم افرادکی فائرنگ سے فرانسیسی سفارت خانے کا محافظ ہل

صنعا میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک فرانسیسی سفارت خانے کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا

63176
یمن: نامعملوم افرادکی فائرنگ  سے فرانسیسی سفارت خانے کا محافظ ہل

یمن کے دارالحکومت صنعا میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک فرانسیسی شہری کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاع کے مطابق حملہ آور ایک کار میں سوار تھے اور انھوں نے ہدیٰ کے علاقے میں مقتول کی کار پر فائرنگ کی تھی۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں غیرملکی سفارتی مشن واقع ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ حملہ آور ایک بغیر لائسنس کار میں سوار تھے جنہوں نے فرانسیسی شخص کی کار کو روکا اور اس پر فائرنگ کردی۔
مقتول کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ فرانسیسی سفارت خانے میں محافظ کے طور پر تعینات تھا۔
فوری طور پر کسی یمنی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
گذشتہ ماہ مسلح افراد نے اسی انداز میں ایک جرمن سفارت کار پر بھی حملہ کیا تھااور ان کی فائرنگ سے وہ زخمی ہوگیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں