عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

10.08.2021

1688680
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الرایہ، قطر:  ترکی میں  جنگلات  میں لگی آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے

الا وطن ، عمان: چین  کی جانب سے کورونا وائرس    کے حوالے سے  بعض پابندیوں کی بنا پر خام تیل کے نرخ  گر گئے

الا زیمان ، عراق: اقوام متحدہ  کی موسمی تغیرات  کے بارے میں خطرناک ترین رپورٹ:" کرہ ارض کا دم گھٹ رہا ہے"

لا وان گاردیہ : اسپین میں عوام کے 60 فیصد نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں

الا موندو:  میسی   کی کلب سے علیحدگی کے بعد دھچکہ لگنے والے بارسیلونا  تا حال 4 کھلاڑیوں کے  ساتھ معاہدہ  طے کرنے کےمرحلے پر ہے

انفو بائے:  کینیڈا اور یونیسف  نے   موجودہ صحت کے بحران  میں تحفیف لانے کے لیے  کیوبا کو ادویات کی امداد فراہم کی ہے

تاگیس چاو:  یونانی  وزیر اعظم کریاکوس میتسو تاکیس   نے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں ناکامی پر عوام سے معذرت کی ہے

دوئچے ویلے: جرمن  ٹریول یونین   کا کہنا ہے کہ آگ لگنے والے علاقوں میں منصوبہ بندی کردہ سیر و سیاحت  کی بکنگ  کی منسوخی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے

تاگیس اشپیگل: اقوام ِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق    گلو بل وارمنگ سال 2030 تک  ڈیڑہ سینٹی گریڈ کی حد کو پار کر سکتی ہے

طاس: روس  نے  دو طرفہ اصولوں کے تحت بعض برطانوی شہریوں کے  ملک میں داخلے   پر پابندی عائد کر دی ہے

ریا نوسطی:  روسی دفترِ خارجہ  نے جاپان پر اس ملک میں روسی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے  سامنے خاموش تماشائی بننے کا مورد الزام ٹہرایا ہے

لینتا: بیلا روس کے صدر الیگزنڈر  لوکا شینکو نے  عنقریب اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے

لے  فیگارو:  متحدہ امریکہ نے اپنے شہریوں کو فرانس کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے

فرانس 24: مارتینک  میں " لاک ڈاون کا دوسرا دور شروع " ہو رہا ہے، سیاحوں کو جزیرے  کو ترک کرنے کا کہا گیا ہے

لیبریشن :  صدرِ فرانس امینول ماکرون نے ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی سے ملک کے جوہری پروگرام کو بند کرنے کی اپیل کی ہے

 



متعللقہ خبریں