عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

31.08.2021

1700272
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

القدس العربی: ابو ظہبی  کے ولی عہد  محمد بن زیاد الا انہان  نے  متحدہ عرب امارات۔ ترکی تعلقات میں بگاڑ آنے کے بعد پہلی بار صدر رجب طیب ایردوان سے رابطہ کیا ہے

االدستور: سیکیورٹی  رپورٹس کا انتباہ: لبنان میں سماجی  بحران  ناگزیر بنتا جا رہا ہے

الرایہ: اسرائیل  کی دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر  انسانی خلاف ورزیوں   کو دستاویزی ماہیت دینے والی اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق  سال 2021 میں  قابض قوتوں کی گولیوں سے 55 فلسطینی شہید ہوئے

دوئچے ویلے: جرمنی  نے رواں سال  کے پہلے چھ ماہ میں 47 ہزار مہاجرین کو پناہ دی ہے

تاگیس چاؤ: جرمنی  میں افراطِ زر کی شرح گزشتہ 28 برسوں کی بلند ترین سطح پر، جس کے مطابق ماہ اگست میں  افراط زر کی شرح 3.9 فیصد رہی ہے

وئنیر  زائی تنگ: آسڑوی وزیر اعظم سباستین کرز  نے   عہدے کی مدت پوری ہونے والی جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے آخری بار برلن میں ملاقات کی، ان کے باہمی تعلقات ہمیشہ   سرد مہری کا شکار رہے ہیں

الا پائس: آسڑیا اور پولینڈ  افغان مہاجرین کی  آمد میں حد بندی لانے کے لیے یورپی یونین  کے سخت گیر  مؤقف کی قیادت کر رہے ہیں

الا کومرشیو:  امریکہ نے  20 سالہ جنگ کے بعد افغانستان سے  انخلا کیا اور ملک کو طالبان کے سپرد کر دیا

لا جورنادا: میکسیکو میں  حفظان صحت کے بر خلاف تحفظ  فیڈرل  کمیشن نے   کیوبن ویکسین ’’ابدالا‘‘ کے بارے میں اپنی مثبت رائے کا اظہار کر دیا

لینتا: روس کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے واسیلی نبنزیا : ہم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی افغانستان  قرار داد پر غیر جانبدار ووٹ دیا ہے

طاس: روس کے علاقے  ارکتوکس میں ایک  فرم کے خلاف چین کو لکڑی اسمگل کرنے کے جواز میں مقدمہ دائر

از وسطیہ: یوکیرینی صدر کے مشیر الیکسی آریستووچ  کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کو منقطع کرنا ان کے  حق میں نہیں  ہوگا، روس ہمارا 5واں بڑا تجارتی شراکت دار ہے

لے موند:  بیس سالہ فوجی وجود  اور جو بائڈن انتظامیہ کے  5 ماہ تک ٹال مٹول سے کام لینے کے بعد آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے روانہ

لے فیگارو: جنوبی افریقی سائنسدان  غیر معمولی میوٹیشن  کی رفتار  کے حامل  کورونا کے ایک نئے ویریئنٹ کا جائزہ لے رہے ہیں

لے مارٹن :  کورونا: امریکی  انتظامیہ نے کورنا وبا کی بنا پر اپنے شہریوں کو سویٹزرلینڈ کا سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے



متعللقہ خبریں