عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 09.08.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 09.08.2021

1687930
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 09.08.2021

۔۔۔ فرانس 24 : لیونل میسی اشکبار آنکھوں کے ساتھ فٹبال کلب بارسیلونا سے رخصت ہو گئے۔

 

۔۔۔ لے موند: یونان میں ایویا جزیرے میں جنگل کی آگ تاحال کنٹرول سے باہر ہے لیکن ایتھنز کے شمال کی طرف لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

 

۔۔۔ لے فگارو: فرانس میں کووِڈ۔19 کے مریضوں میں دوبارہ اضافہ، انتہائی نگہداشت یونٹوں میں مریضوں کی تعداد 1500  تک پہنچ گئی ۔ ایک ہفتہ قبل یہ تعداد ایک ہزار تک گر گئی تھی۔

 

۔۔۔ الریا القطریا: یونان میں جنگلاتی آگ بجھانے کی کاروائیوں میں شامل طیارہ گر کے تباہ ہو گیا۔ حادثے میں  پائلٹ بچ گیا ہے۔

 

۔۔۔ روسیسکایا: ترکی میں رہائشی مقامات کے لئے خطرہ بن سکنے والی جنگلاتی آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔

 

۔۔۔ تاس: روس، مصر، جمہوریہ ڈومینک، مولدووا اور بحرین کے تعطیلاتی علاقوں کے لئے  پروازیں دوبارہ سے شروع کر رہا ہے۔

 

۔۔۔ آر ٹی:  روس اولمپکس کمیٹی  کے سربراہ سٹانیسلاو پوزڈنیاکوف نے کہا ہے کہ روس کی قومی ٹیمیں بیجنگ کے 2022 سرمائی اولمپکس میں روس اولمپکس کمیٹی اور ملّی ترانے کی جگہ پویوتر چائیکووسکی میوزک کے ساتھ شرکت کریں گی۔

 

۔۔۔ الپائس:اسپین میں ماہِ ستمبر میں اسکول کھل رہے ہیں لیکن کووِڈ۔ 19 ڈیلٹا ویریئنٹ اس بارے میں اندیشے پیدا کر رہا ہے۔

 

۔۔۔ الکلارین: "میں نے بارسیلونا کلب میں رہنے کے لئے سب کچھ کیا ہے" لیونل میسی نے اشکبار آنکھوں سے بارسیلونا کو الوداع کہہ دیا۔

 

۔۔۔ ٹیلے سُر: چِلی میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے لئے دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔

 

۔۔۔ ٹاگسچاو: جرمنی میں ویکسین نہ لگوانے والوں پر دباو میں اضافہ کیا جائے گا۔

 

۔۔۔ سٹیرن: جرمنی کے ٹوکیو اولمپکس سے نتائج، دو اسکینڈل اور گذشتہ 30 سالوں کے بُرے ترین نتائج۔



متعللقہ خبریں