عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

05.08.21

1686000
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

عربی اخبارات

الزمان: ترکی نے افغانیوں کی امریکہ ہجرت کے لیے ملک میں پانہ دینے کی تجویز مسترد کر دی ۔

الرایہ القطریہ: ترکی نے 33 شہروں کے 167مقامات میں لگی جنگلاتی آگ کو بجھا دیا ۔

الوطن:یونانی کو کرونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں کاٹ لی جائیں گی ۔

 

فرانسیسی اخبارات

لے موند: میکسیکو نے امریکی اسلحہ ساز اداروں کے خلاف پہلی بار قانونی جنگ شروع کر دی ہے۔

لے فیگارو:امریکہ اپنی حدود کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیےکھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

فرانس 24 :حکومت فرانس،آلودگی کی وجہ سے ایک کروڑ یورو جرمانہ بھرے گی ۔

 

جرمن اخبارات

ڈوئچے ویل: انقرہ میں متعین جرمن سفیر یرگن شولز نے کہا ہے کہ ہم ترکی سے اسٹریٹیجک تعاون چاہتے ہیں ترکی یورپی یونین کا شرکات دار نہیں بلکہ ایک خاص ملک ہے۔

اشپیگل: افغان مہاجرین کی ترکی جیسے تیسری دنیا کے ممالک میں جانے اور وہاں سے بعض شرائط کی بجا آوری کے بعد امریکہ نقل مکانی کے بیان کی ترکی نے نفی کی ہے۔

 

ہسپانوی اخبارات

الپائس: مشرقی بحیرہ روم میں شدید گرمی کے باعث جنگلاتی آگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،ماہرین کا کہنا ہےکہ یہ تمام عوامل ماحولیات تغیرات کی دین ہے۔

لا جورنادا:حکومت وینیزویلا اور مخالفین کے درمیان مذاکرات اگلے ماہ میکسیکو میں ہونگے۔

کلارین:حکومت ارجنٹائن نے کورونا کے خلاف مختلف ویکسینز کے استعمال کی اجازت دے  دی اب اسپوتنک V لگوانے والے  موڈرنا یا ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک لے سکیں گے۔

 

روسی نیوز پورٹلز

ویدو موستی: سات ممالک نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ابہازیا اور جنوبی اوسیتیا کی خود مختاری کے فیصلے سے دستبردار ہو جائے۔

ایزویستیا: عالمی اولمپک کمیٹی  نے کہا ہے کہ وہ بیلاروس کی کھلاڑی کرسٹینا تیمان اوسکایہ کو جبرا وطن واپسی پر مجبور کرنے کے حوالے سے بیلاروس کی قومی اولمپک کمیٹی کے خلاف انتظامی تدابیر اختیار کر ستی ہے۔

ریا نووستی:  روس میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر چھ ماہ میں ایک خوراک کورونا ویکسین لگوائیں۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں