عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

04.08.2021

1685398
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ الدستور:  شاہ اُردون  عبداللہ دوئم  نے سعودی عرب کی جانب سے ان کو ملک کو فراہم کردہ امداد کو سراہا ہے

القدس العربی: الجزائر سمیت بعض افریقی ممالک نے اسرائیل کی افریقی یونین میں  مبصر ملک  کے طور پر  رکنیت  کی منظوری پر سرکاری  طور پر اپنی اعتراضی درخواست جمع کرا دی ہے

الرایہ: صدر رجب طیب ایردوان نے  ترکی  کی آگ بجھانے کی کاروائیوں میں امدادی ہاتھ بڑھانے والے قطر اور دیگر ممالک کا شکریہ  ادا کیا ہے

بی آر 24: یورپی یونین   ترکی کی جنگلات کی آگ کو بجھانے کی کاروائیوں میں ہاتھ بٹا رہی ہے

تاگیس چاؤ: جرمن گرینز پارٹی  وفاقی انتخابات  کے بعد حکومت میں جگہ پانے کی صورت میں ’امورِ موسمی تحفظ وزارت‘ کو قائم کرنے کی متمنی ہے

فرینکفرٹر  الگمائن زائی تنگ:  جرمن وزارت ِ صحت   کی  بلا اجرت  کورونا وائرس  ٹیسٹ پر عمل درآمد کو ماہ اکتوبر کے وسط تک نکتہ پذیر کرنے کی تجویز

الا پائس:  اسپین  نے عام وبا کے باوجود 20 ملین کے قریب سوشل سیکیورٹی   رجسٹریشن کے ساتھ ماہ جولائی میں  روز گار فراہم کرنے کا ریکارڈ قائم کیا  ہے

الا پیری او ڈیکو: کاتالونیا   حکومت بدھ کے روز سے 12 تا 15 سال کی عمر کے بچوں  کے لیے بھی کورونا ویکسین مہم  کو شروع کر رہی ہے

ای ایف ای: امریکی سینٹ نے  11 جولائی  کے احتجاجی مظاہروں کے بعد  کیوبا  میں پولیس کی مداخلت   کی مذمت کرنے والی قرار داد  کی متفقہ طور پر منظوری دیتے ہوئے کیری بیئن  ملک کے عوام کو اظہارِ یکجہتی  کا پیغام دیا ہے

لے فیگارو: کورسیکا میں   ہر روز بڑھنے والے کورونا کے مریضوں کا علاج معالجہ  ممکن  بنانے کے زیر مقصد اسپتالوں کی گنجائش  میں توسیع کر دی گئی

لے موند: جزیرہ گوادے لوپ میں  کورونا کی صورتحال ابتر ہونے سے کم ازکم  تین ہفتوں تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

آر ٹی:  امریکی نیشنل انٹریسٹ  جریدے  نے لکھا ہے کہ روس ’نارتھ اسٹریم ‘ منصوبے  کو مکمل  کرنے کے بعد یوکیرین کو  سزا دے گا۔  یہ بذریعہ یوکیرین  قدرتی گیس کی  ٹرانزٹ  ترسیل  میں حد بندی لائے گا، اس سے یورپی یونین کے ممالک  کے مفادات متاثر نہ ہونے کے باعث    یہ ممالک  روس اور یوکیرین کے مابین  ثالثی کا کردار ادا کرنے سے گریز کریں گے

لینتا : روسی  ادارہ برائے انسانی صحت و صارفین حقوق کا تحفظ  کی صدر انا پوپووا  کا کہنا ہے کہ روس میں کورونا وبا کی تشویش ناک صورتحال تا حال برقرار ہے، ماہ جولائی کے آخری تین ہفتوں میں  اس مرض میں مبتلا ہونے والے  70 فیصد مریضوں میں ڈیلٹا وائرس کا تعین ہوا ہے

از وسطیہ: روسی کراٹے  کی کھلاڑی  انا چرنی شیوا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی بنا پر  ٹوکیو اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکے گی



متعللقہ خبریں