عالمی ذرائع ابلاغ۔ 05.07.2021

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 05.07.2021

1669892
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 05.07.2021

 

۔۔۔ الوطن: قطر اور اردن کے درمیان سکیورٹی سمجھوتہ طے پا گیا۔

 

۔۔۔ الریا القطریا: دنیا کل سورج سے دور ترین مقام پر ہو گی۔

 

۔۔۔ الوطن: عمان بحری بیڑے کے کمانڈر جنرل بحری سیف بن ناصر الرہبی  کی زیرِ صدارت فوجی وفد آج صبح انگلیڈ روانہ ہو گیا۔

 

۔۔۔ فرنکفرٹ الگمائنے زیتنگ: آذربائیجان نے 15 آرمینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔

 

۔۔۔ ٹاگسچاو: جرمنی میں سیاست دانوں اور ماہرین نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو جرمانہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

۔۔۔ ڈی پی اے: چین کے نئے خلائی اسٹیشن میں چینی خلا بازوں نے پہلی خلائی چہل قدمی کی۔

 

۔۔۔ الموندو: اسپین میں کئے جانے والے ایک سروے کے مطابق 35 سال اور اس سے کم عمر کے نوجوان بیروزگاری ، بھاری کرایوں اور مستقبل کے اندیشوں کی وجہ سے  کرایے کے گھر میں رہنے یا پھر گھر خریدنے کا رجحان نہیں رکھتے۔

 

۔۔۔النکوئنل: امریکہ کی جان ہوپکنز یونیورسٹی  کی تحقیق کے مطابق وینزویلا کی آبادی کے صرف 0.8 فیصد حصے کو کورونا ویکسین لگائی گئی  ہے۔

 

۔۔۔ الپائس: اسپین میں نرسنگ عملہ اولڈ ہاوسز سے فرار ہو رہا ہے۔ اس وقت اولڈ ہاوسز میں دیکھ بھال کے 15 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے۔

 

۔۔۔ لے فگارو: فرانس کے وزیر صحت اولیور ویران نے وارننگ دی ہے کہ جولائی کے اواخر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر آ سکتی ہے۔

 

۔۔۔ لے پارزئین: فرانس میں لازمی  کورونا وائرس ویکسین  کے معاملے میں دباو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔



متعللقہ خبریں