عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

01.07.21

1668076
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

عربی اخبارات

الدستور: اسراءیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو گرفتار کرنا جاری رکھا ہوا ہے جبکہ جینن نامی شہر میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

القدس العربی:یہودی آباد کاروں کے فلسطینی دیہات عصیرہ القبلیہ پر حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کی گولی سے ایک فلسطینین شہید ہو گیا ۔

الرایہ القطریہ: ترکی، کورونا ویکسین لگوا کرقطر سے آنے والے افراد سے پی سی آر ٹیسٹ کی طلب نہیں کرے گا۔

جرمن اخبارات

لڈ: ترکی میں کورونا ویکسی کی تیسری خوراک کا آغاز،دوسری خوراک لگوانے والے پچاس سال  سے زائد عمر کے افراد اس سلسلے میں شعبہ صحت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

ڈوئچے ویل: ٹور ڈی فرانس میں درجنوں سائیکل سواروں کے حادثے کا سبب بننے والا تماشائی حراست میں۔

ہینڈلس بلاٹ:امریکی صدر جو ائیڈن نےایک یونیورسٹی پروفیسر کو برلن میں سفیر مقرر کر دیا، اس طرح سے ایمی گٹمان نامی خاتون امریکہ کی جرمنی میں پہلی خاتون سفیر مقرر ہو گئیں۔

ہسپانوی اخبارات

الپائس: ہسپانوی وزیراعظم پدرو سانچیز نےکہا ہے کہ میں اپنی قسمت کا فیصلہ اب عوامی رائے سہی کے حوالے نہیں کروں گا۔

انفو بائی: پان امریکین تنظیم صحت کے مطابق، لاطینی امریکہ اور کریبیئن میں آبادی کا محض دس فیصد کورونا ویکسین لگوا چکا ہے۔

فرانسیسی اخبارات

 فرانس 24:سیاحوں کے لیے کورونا ویکسین کا ٹیسٹ سات جولائی سے مفت نہیں ہوگا۔

لے سوئر: یوپری ممالک کے درمیان سیاحت کے لیے ویکسین کارڈ کا نفاذ شروع ہو گیا ۔

لا متین:جرمن کیور واک ویکسین  کورونا کے خلاف 48 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔

روسی نیوز پورٹلز

 ریا نووستی: سینٹ پیٹرس برگ کی پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسکو میں کورونا کے متاثرین کی تعداد ستمبر کے وسط میں زیادہ ہو سکتی ہے۔

ایزویستیا: امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے نائب جیک سالیوان اور جرمن وزیر دفاع این گریٹ کرامپ کارین بائیر کے درمیان ملاقات میں روس اور چین اہم موضوعات رہے ۔

کومر سینٹ:نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان برائے جنوبی قفقاز اور وسطی ایشیا جیمز  آپاتھواری نے کہا ہے کہ برطانوی جنگی جہاز  پر روس کی جانب سے فائرنگ کے باوجود نیٹو بحیرہ اسود میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں