عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

18.06.21

1660575
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات

لے موند: آئیوری کوسٹ کے سابقہ صدر لارینٹ باگبو دس سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس لوٹ آئے۔

فرانس 24: فرانس کے صدر ماکروں مطالعہ کتب کو قومی سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔

لے سوئر: یورو 2020 بیلجیئم  نے سخت مقابلے کے بعد ڈنمارک کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے ہرا دیا ۔

 

عربی اخبارات

الدستور: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے الخلیل شہر میں دو مکان تباہ کر دیئے جبکہ دیگر بارہ تعمیرات کے انہدام کا بھی نوٹس دے دیا ۔

القدس العربی: اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے بعض اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

الرایہ القطریہ:75 ممالک  کے 680  انفرادی اور نجی افراد  نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملے بند کروائیں۔

 

جرمن اخبارات

ڈوئچے ویل: سفارتی تعلقات کے فروغ میں جرمن وزیر دفاع این گریٹ کیری باور نے ترک ہم منصب خلوصی آقار سے ملاقات کی ۔

ڈی پی اے:ماہرین معاشیات کے مطابق جرمن  اقتصادیات میں ترقی ہوئی ہے۔

 

روسی نیوز پورٹلز

آر بی کے: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اس بات کی تردید ک ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے روسی صدر پوٹین  کے ساتھ ملاقات میں انتہائی گرم جوشی کا مظاہرہ کیا ہے اس کے بر عکس امریکی صدر نے  حقوق انسانی سے متعلق روسی لیڈر کی کافی سرزنش کی ہے۔

ریانووستی: روسی امور خارجہ کے مطابق روسی جیلوں میں تاحال سترہ امریکی قید ہیں۔

لینتا:ماسکو بلدیہ کے ناظم سرگی سوبیانین نے کہا ہے کہ شہر میں کورونا کی صورت حال خراب ہوتی جا رہی ہے۔

 

ہسپانوی اخبارات

الموندو: اسپین کے بعض علاقوں میں ماسک کی پابندی میں نرمی کی جا رہی ہے ۔

الپائس: چین کے ہوائی اڈوں پر  چہرہ شناس نظام کا استعمال فروغ پا رہا ہے جسکی دیکھا دیکھی  اب یورپ اور اسپین میں بھی اسے نافذ کیا جا رہا ہے۔

الناسیونال: امریکہ نے کورونا کے خلاف جنگ میں وینیزویلا پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں