عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

11.06.21

1656055
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات

لے فیگارو: صدر ماکروں نے نیٹو اجلاس سے قبل صدر ایردوان سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔

فرانس 24:ماکروں نےاعلان کیا ہے کہ ان کا ملک افریقہ میں برکاحان آپریشن ختم کر دے گا۔

لےموند:ماکروں  کو طمانچہ مارنے والے شخص کو اٹھارہ ماہ قید کی سزا

جرمن اخبارات

ڈوئچے ویل" جرمنی امیر ترین افراد کی  عالمی فہرست میں تیسرے نمبر پر

ویلٹ:چانسلر انگیلا مرکل کورونا متاثرین میں کمی کے باوجود برطانیہ سے جرمنی آنے والوں میں نئی قسم کی  موجودگی سے پریشان ہیں۔

ٹاگیس شاو: جرمنی میں ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفیکٹ کا نفاذ چودہ  جون سے ہوگا۔

 ہسپانوی اخبارات

الموندو: عالمی ادارہ صحت نے ڈیلٹا نامی نئی قسم کے پیش نظر دنیا کو متنبہ کیا ہے

انفو بائی: عالمی مالیاتی فنڈ نے السلواڈور میں بٹ کوائن کے استعمال کو قانونی شکل دینے پر خبردار کیا ہے۔

الناسیونال: موڈرنا بارہ تا اٹھارہ سال کے درمیان افراد کو ویکسین کے استعمال  کی اجازت دینے کے لیے امریکی حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے۔

 عربی اخبارات

الدستور: اردن  نے اسرائیلی پولیس کے زیر محاصرہ القدس میں واقع باب شام کے سامنے فلسطینیوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

الجزیرہ: بحرین میں یکجا ہوئے سینکڑوں افراد  نے جیل میں کورونا سے متاثر ہوئے مخالف تحریک پسند حسین برکات کی اسپتال میں وفات پر احتجاج کیا ہے۔

روسی نیوز پورٹلز

ریا نووستی:روسی وزیر اعظم میخائل میشوستین نے امریکہ کے ساتھ   سیاحت سے متعلق مطابقت سے انخلا پر مبنی فیصلے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

رشیا ٹوڈے: امریکی دفتر خارجہ نے  امید ظاہر کی ہے کہ مشاورت کے لیے واشنگٹن طلب کیے جانے والے سفیر جان سلیوان عنقریب ماسکو واپس آجائیں گے۔

لینتا: جرمن چانسلر انگیلا مرکل جولائی یا اگست میں نارتھ فلو ٹو منصوبے پر تنازعات پر بات چیت کےلیے امریکہ کا دورہ کریں گی۔

 

 



متعللقہ خبریں