عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 31.05.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 31.05.2021

1648720
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 31.05.2021

 

*** الدستور: ہزاروں اسرائیلیوں کا دوبارہ وزیر اعظم نیتان یاہو  کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

 

*** القدس العربی: کل اسرائیلی فورسز لبنان کی سرحد سے اندر داخل ہو کر علاقے میں تلاشی آپریشن کر کے واپس نکل گئیں۔

 

*** الریا القطریا: اسرائیل نے، نومولود بچے کا نام "سیف القدس" رکھنے پر، القدس کے ایک رہائشی کو گرفتار کر لیا۔

 

*** ڈائریو  اے ایس:  باسکٹ بال۔اناطولیہ ایفس کے دو ستاروں نے بارسیلونا کو یورپی لیگ چیمپئن شپ سے محروم کر دیا۔

 

*** لا ٹرزیرا: اقوام متحدہ کی کمشنر برائے انسانی حقوق مچل بیچلیٹ نے کولمبیا میں احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیق کے لئے ایک خودمختار کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

*** الٹیمپو:کولمبیا کے سائیکلسٹ ایگان برنال 2021 اٹلی ٹورنامنٹ کے چمپئین قرار پائے۔

 

*** ٹاگسچاو: جرمنی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں ریکارڈ کمی۔

 

*** سیوڈٹشے زیتنگ: جرمنی میں بلامعاوضہ اور فوری کورونا وائرس ٹیسٹوں کے مراکز کی دھاندلیاں منظر عام پر آ گئیں۔

 

***  لے موند: اتحادیوں میں سے ایک کے طرف تبدیل کرنے کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی کرسی خطرے میں ہے۔

 

*** فرانس 24: برطانیہ کے وزیر اعظم بوریس جانسن نے خفیہ تقریب کے ساتھ شادی کر لی۔

 

*** لے فگارو:فرانس میں کووڈ۔19 کی اپائنٹمنٹ ہر بالغ شخص کے لئے کھول دی گئی۔

 

*** ریگنم: روس وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملک کو بین الاقوامی بینکاری نظام سووفٹ سے خارج کئے جانے کے احتمال کے مقابل تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

 

***کامرسینٹ: بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادی میر میکے نےکہا ہے کہ رومان پورتاسیوچ کے ساتھ گرفتار ہونے والی روسی شہری صوفیہ ساپیگا پر بیلاروس میں عدالتی کاروائی کی جائے گی لیکن صدر کے فیصلے سے انہیں روس کے حوالے کیا جا سکے گا۔

 

***ریانووسٹی: جمہوریہ وسطی افریقہ میں ہونے والے دھماکے میں 3روسی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں