عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

21.05.21

1643212
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

جرمن اخبارات

 ڈوئچے ویل: بائیو این ٹیک  میں کورونا ویکسین تیار کرنے والے پروفیسر ڈاکتر اوعور شاہین نے کہا کہ  ترکی کو جون تک  تین کروڑ جبکہ ستمبر تک 120ملین خوراکیں فرام کی جائیں گی ۔

سوڈ ڈوئچے زائی تںگ: جرمن امدادی  تنظیموں نے کورونا وبا کی وجہ سے فاقہ کشی میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا ہے جس پر عالمی تعاون ضروری ہے۔

ZDF: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی جتنی ویکسین منطور کی گئی ہیں وہ سب وائرس کے خلاف موثر ہیں۔

 

عربی اخبارات

الدستور: اردن کےشاہ عبداللہ دوئم نے کہا ہےکہ القدس کی تاریخی و قانونی حیثیت کے تحفظ  کی ضرورت ہے۔

القدس العربی: فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اقوام متحدہ سے خطاب میں کہا ہے کہ  بعض ممالک فلسطینی خاندانوں کی ہلاکتوں پر خاموش جبکہ ایک اسرائیلی کی ہلاکت پر واویلا مچانے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

الرایہ القطریہ: اسرائیل کے فلسطینوں پر حملے جنگی جرم ہیں۔

 

فرانسیسی اخبارات

لے موند: انگلش چینل میں ہزاروں تارکین  وطن بچا لیے گئے۔

لے فیگارو:فرانس میں کورونا ویکسین کی مہم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، عالمی اداارہ صحت نے تمام منظور شدہ  کورونا ویکسین کو موثر قرار دیا ہے۔

لا پاریسیاں: یورپی طبی سرٹیفیکٹ کے حوالے سے  یورپی پارلیمانی ارکان  اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان معاہدہ ہو گیاہے۔

 

 ہسپانوی اخبارات

 الپائس:اسپین  نے شمالی افریقہ میں اپنے علاقے سیوٹا میں  مراکشی پولیس کے ساتھ طے معاہدے کے بعد سینکڑوں تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاترسیرا: ارجنٹائن کے فٹ بالر میرا ڈونا کی موت سے متعلق سات افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

الیونیورسل: سینکڑوں میکسیکن سیاست دانوں کو ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران  قتل کیا گیا ۔

 

روسی نیوز پورٹلز

کومر سینٹ: بعض ممالک سائبیریا میں موجود گیس کے ذخائر کی روس پر اجارہ داری کے خلاف ہیں جس پر صدر پوٹین نےخبردار کیا ہے ہک اگر کسی نے روسی سر زمین پر میلی آنکھ  بھی رکھی تو اسے نکال دیا جائے گا۔

ایزویستیا: امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے صدر بائڈن کے روس کی طرف سے تعمیر  شدہ نارتھ فلو ٹو پائپ لائن پر پابندیوں کو ختم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے دوبارہ اطلاق کےلیے قرارداد  پیش کی ہے۔

ریا نووستی: روسی انتخابی کمیشن  کی صدر ایلا پامفی لووا نے کہا ہے کہ  روس کے ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں غیرملکی مداخلت  کا امکان ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں