عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

28.04.2021

1629957
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

القدس الا عربی : سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ ’امتیازی‘ تعلقات  قائم کرنے کا خواہاں ہے

القدس الاعربی:  ایران  کی متحدہ امریکہ سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے دور میں  عائد کردہ تمام تر پابندیوں کو ہٹائے جانے کی اپیل

الجزیرہ:  فلسطین کا خیر مقدم ،اسرائیل کی  مذمت ۔۔۔انسانی حقوق کی جائزاتی تنظیم  نے اسرائیل کو  نسل پرستی اور مظالم کرنے کا موردِ الزام ٹہرا رہی ہے۔انسانی حقوق کی جائزاتی  تنظیم کے ڈائریکٹر کینتھ روتھ  کا کہنا ہے کہ تنظیم نے دلائل کی بنیاد پر اسرائیل پر الزامات   عائد کیے ہیں،  فلسطینی عوام 40 برسوں سے اسرائیل کی نسل پرست کاروائیوں کا نشانہ بنتے چلے آرہے ہیں

دوئچے ویلے: جرمنی میں  بلدیہ مجلس نے مسجد کی تعمیر کی منظوری نہیں دی۔ ہیل برون میں مذہبی امور ترک  اسلام یونین کی سرپرستی میں تعمیر کی جانے والی مسجد  کے لیے لازمی اجازت نہیں مل سکی۔  جس پر   ترک اسلام یونین نے سات برسوں سے منصوبہ بندی کردہ مسجد کی تعمیر کی اجازت نہ دیے جانے پر کڑی نکتہ چینی کی

فرینکفرٹر روندشاؤ: روسی صدر ولا دیمر پوتن   جرمنی میں ایک ٹی وی چینل کے قیام کے خواہاں ہیں، آیا کہ پوتن کا مقصد کیا ہے؟

بلڈ: جرمنی میں ماسک بحران طول پکڑتا جا رہا ہے، وزارتِ صحت  کی فہرست کے مطابق 40 ممبران ِ اسمبلی  کو ماسک کی ترسیل کے عمل میں بد عنوانیوں کےالزامات کا سامنا

الا پائس: برکینا فاسو میں دو ہسپانوی اخباری نمائندوں کا قتل

الا مندو: میڈرڈ خود مختار حکومت کی صدر ایزابل  دیاز آیوسو  نے  4 مئی کو منعقد ہونے والے مقامی پارلیمانی انتخابات سے قبل مرکزی  دائیں بازو کے ووٹوں   کی اکثریت حاصل کرنے  کے امکانات میں اضافہ کیا ہے

تیلے سُر: ونیزویلا کے نائب صدر ڈیلسی روڈری گیز نے اطلا ع دی ہے کہ ملک کے وزیر تعلیم  کی موت واقع ہو گئی ہے

لے موند: عالمی ادارہ صحت کے مطابق  کورونا کی بھارتی جنیاتی قسم کا کم ازکم 17 ممالک میں مشاہدہ ہوا ہے

لے فیگارو: ریٹائرڈ فوجیوں  کی جانب سے فرانس کی تقسیم کے بر خلاف شائع کردہ مقالے نے ملک میں سیاسی بحث و مباحثہ کوہوا دی  ہے

ریا نووسطی: امریکی وزیر ِ خارجہ انتھونی بلنکن نے روس  کے ساتھ ڈائیلاگ کے کن شرائط کے تحت ممکن  بن سکنے کا ذکر کیا ہے:’’اگر ماسکو نے کشیدگی کو بڑھانے والے اقدامات سے اجتناب برتا تو‘‘

کومر سانت: روسی وزیر خارجہ سرگئے لاوروف : یوکیرین  کے ساتھ دونباس میں جنگ سے گریز کیا جا سکتا ہے اور ایسا   ہی کرنا چاہیے۔

لینتا: روس  نے  ایپل کو اینٹی مونوپولی قانون کی خلاف ورزی کے جواز میں 12 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے



متعللقہ خبریں