عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

24.03.2021

1607646
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

سود دوئچے  زائی تنگ: جرمنی  نے  چین کے برلن میں سفیر کو عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے  جرمن ممبران اسمبلی اور سائنسدانوں پر پابندیاں عائد کیے جانے کے برخلاف دفترِ خارجہ طلب کیا ہے۔

ویلٹ  نیوز ویب سائٹ:  کورونا ویکسین:  یورپی یونین کمیشن کہیں زیادہ  سخت گیر برآمدات نگرانی کی خواہاں ہے

اے آر ڈی: جرمنی میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق حکومت  کی کووڈ۔ 19 پالیسیاں احتجاجی مظاہروں، صحافیوں پر حملوں  میں اضافے کا موجب بنی ہیں

لے موند:  صدرِ فرانس کا کہنا ہے کہ کووڈ۔19 ویکسین  کو ہفتے کے روز سے 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو لگانے  کا عمل شروع ہو جائیگا۔

فرانس 24:  یورپ میں عام وبا کی سخت تدابیر  کے برخلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں تو فرانسیسی عوام کیونکر چپ سادے ہوئے ہیں؟

الا موندو: فائزر نے کورونا وائرس کے   بر خلاف  میڈیسن کی تیار ی کے کلینک تجربات شروع کر دیے

لا جورنادا: میکسیکو کے صدر ِ مملکت  لوپیز اوبرادور نے  گورنر حضرات کےہمراہ ’’ڈیموکریسی کے لیے قومی معاہدے‘‘ پر دستخط کر دیے۔ انتخابات کو  آزاد اور عوامی ارادے کے احترام  پر مبنی ایک ماحول میں  منعقد کرانے کی کوششیں کی جائینگی

لا ترکیرا: برازیل کے سابق صدر لولا دا سلوا  کے لیے ایک نئی فتح:  سپریم کورٹ  نے  جج کے بد عنوانیوں کے مقدمے میں دا سلوا کے برخلاف جانبداری کا مظاہرہ کرنے   کا فیصلہ صادر کیا ہے

الجزیرہ: افغان صدر اشرف غنی  قبل از وقت انتخابات کی تجویز پیش کررہے ہیں، دوسری جانب برطانیہ امن معاہدے پر دستخط سے قبل اس ملک سے اپنی فوجوں کے انخلا کو مسترد کر رہا ہے

القدس العربی: اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی  غزہ کی پٹی پر بمباری

کومر سانت:  روسی صدر ولا دیمر پوتن  نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لی

لینتا: چینی  کسٹمز نے روسی سمندری مصنوعات   کے پیکیٹوں پر کورونا وائرس کے اثرات کا تعین کیے جانے پر انہیں واپس لوٹا دیا

ریا نووسطی:  ماہ فروری سے ابتک  پہلی بار  روسی روبلے کی قدر یورو کے مقابلے میں 91 سے زیادہ ہو گئی

 

 



متعللقہ خبریں