عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 18.03.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1603726
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 18.03.2021

عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

زیڈ ڈی ایف: یوروپی یونین (EU) کمیشن کے نائب صدر مارگاریٹس شناس نے اعلان کیا کہ یورپی ڈیجیٹل ویکسین کی شناخت کو یکم جون کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

 

ویلٹ: جرمنی میں انسانی اسمگلروں کے خلاف بیک وقت دو کاروائیاں ۔

 

ڈوئچ ا ویلے: جرمنی میں ، دائیں بازو کےانتہا پسند وں کی جانب سے    جاری کردہ آن لائن فہرستوں سے نسل پرستی کے خلاف جدو جہد میں ہددف افراد کو   نشانہ بنانا مشکل ہو تا جا رہا ہے۔

 

ال منڈو (اسپین): اسپین کے شہر ماربیلا میں ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے بعد  دماغی ہیمرج سے فوت ہونے والی خاتون ٹیچر کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

لا ٹریسرا (چلی): چلی میں سائنوک کلینیکل اسٹڈیز کے نتائج کے مطابق ، ویکسین  لگوانے والوں میں سے 90 فیصد دوسری خوراک کے بعد اینٹی باڈیز تیار کرتے ہیں۔

 

لا جورناڈا (میکسیکو): میکسیکن صدر ، اینڈریس ایم لوپیز اوبریڈور نے جوڈیشل ریفارم ایکٹ کو سینیٹ بھجوا دیا ہے ۔

 

لی مونڈے: فرانس میں کوویڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اس ہفتے کے آخر میں اضافی اقدامات نافذ العمل ہوں گے۔

 

لی فگارو (فرانس): سن 2020 میں صحت کے بحران  کی وجہ سے ریاست کو 160 بلین یورو کا نقصان پہنچا۔

 

الجزیرہ: مصر میں ، حکومت نے کوویڈ ۔19 کی تیسری لہر کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

 

الجزیرہ: لندن میں قائم خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے  فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے منصوبے پر کام کر نے سے آگاہ کیا ہے۔

 

القدس العربی: مراکش (امریکی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم) پیٹریاٹ اور (روسی ساختہ) ایس -400 کے بارے میں اپنے اعلانات کے بعد چین سے ایک جدید ترین دفاعی نظام خرید رہا ہے۔

روزنامہ روسائکایا: روسی وزارت خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیانات کے بعد مشاورتی اجلاس کے لئے واشنگٹن میں اپنے سفیر کو ماسکو طلب  کرلیا ہے۔

 

لینٹتا  روس: امریکی انتظامیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔

 

روزنامہ ایزویستیا : روس میں موبائل آپریٹرز کو اپنے صارفین کا ڈیٹا روزکومنادزور (نیشنل کنزیومر کنٹرول ایجنسی) کے ساتھ شیئر کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔



متعللقہ خبریں