عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

12.03.21

1600031
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 جرمن اخبارات

 ڈوئچے ویل: رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ  کے صدر لوتھر ویلر نے کہا ہے کہ جرمنی میں کورونا کی تیسری لہر شروع ہو چکی ہے۔

 ZDF: یورپی یونین کمیشن نے جانسن اینڈ جانسن  کی کورونا ویکسین کو استعمال کی اجازت دے دی ۔

 اشپیگل: جرمنی میں انتہائی دائیں بازو  یا دہشتگردی سے متاثرہ افراد یا ان کے لواحقین کو سال 2017 تا 2020 کے درمیان سولہ ملین یورو  معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔

 

فرانسیسی اخبارات

 لے سوئر: بیلجیئم میں 22 مارچ 2016   کے حملوں کے ذمے داروں نے تجربے کے طور پر ایک قتل کی واردات بھی کی تھی۔

 لے موند: فرانس کے وزیر صحت اولیور وران کے مطابق ملک بھر میں صورت حال قابل تشویش  اور خطرناک ہے۔

لا پاریسیاں: ایک تحقیق کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کو ویکسین کی ایک ہی خوراک کافی ہے۔

 

ہسپانوی اخبارات

 الپائس : کورونا ویکسین  لگوانے والوں کا مدافعتی نظام کورونا کے تمام منفی اثرات زائل کر دیتا ہے۔

 اے بی سی: آیسٹرا زینیکا کی کورونا ویکسین سے متعلق شبہات سیاسی کشیدگی کا باعث بن گئے۔

لا تریسا: ایک تحقیق کے مطابق سن 2100 میں موسم گرام شمالی قطب میں چھ ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔

 

عربی اخبارات

الرایہ:  امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی  نے دوحہ میں ترک وزیر خارجہ مولود چاوش او لو سے بات چیت کی ہے۔

 الدستور:  جوہری معاہدےکی مکمل پابندی نہ ہونے تک تہران انتظامیہ پر سے  پابندیاں  ہٹانا ممکن نہیں۔

 

روسی ویب پورٹلز

 ریا نووستی: یورپی یونین کے  سفیروں نے بعض روسی حکام کے خلاف نئی پابندیاں لگانے پر اتفاق کیا ہے جن کے درمیان یورپی یونین میں داخلے سمیت مالی اثاثے منجمد کرنا شامل ہونگے۔

 لینتا : یوکرین  کی کونسل برائے قومی سلامتی و دفاع نے کریمیا  اور سیواستوپول  پر روسی قبضے کے خاتمے کے لیے ایک پلان کی منظوری دے دی ہے۔

ایزویستیا: ترکی روسی شہریوں کے پسندیدہ سیاحتی ممالک میں سر فہرست ہے، اس دوران روس میں بیرون ملک جانے والوں کی 34.6 فیصد  نے ترکی کے لیے ٹکٹ بک کروائےہیں۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں