عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 11.03.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1599284
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 11.03.2021

۔ عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

لی مونڈے: فرانس نے اپنی پہلی فوجی خلائی مشق کی ہے۔

فرانس 24: فائزر بائیوٹیک مارچ میں یورپی یونین کو کوڈ 19 ویکسین کی مزید چار ملین خوراکیں فراہم کرے گا۔

لی پیرسین: فرانس کے الی ڈو فرانس علاقے میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں داخل کوویڈ 19 مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

آر  این ڈی: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان   اور روسی صدر ولادیمیر پوتین  نے ترکی میں جوہری ری ایکٹرز کی تعمیر کا آغاز ایک تقریب سےکیا ہے۔

ڈیر اسٹینڈرڈ (آسٹریا): اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو آج پہلی بار متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔

 

ڈی پی اے: ایپل ۔ٹیکنالوجی کا دیو ہیکل ادارہ  جرمنی میں ایک ارب یورو کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔

 

لا وانگارڈیا (اسپین): ہسپانوی وزارت صحت آسٹرا زینیکا ویکسین  کی 65 سال کی عمر تک کے ہر فرد لگائی جانے کی منظوری دے سکتی ہے ۔

 

ٹیلی سور (وینزویلا): میکسیکو کے ایوان نمائندگان نے چرس کا قانون منظور کرلیا۔ اس طرح ، اس نے چرس پلانٹ کی کاشت ، پیداوار ، کھپت ، تقسیم اور صنعتی  طور پر استعمال کرنے  کی اجازت دے دی ہے۔

 

القدس العربی: اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی مغربی کنارے میں 5 فلسطینی بچوں کو گرفتار کرلیا۔

القدس العربی: لیبیا کی پارلیمنٹ نے (وزیر اعظم عبدالحمید) دبئیبہ حکومت کو اعتماد کا ووٹ دے کر انتخابات کی راہ ہموار کردی۔

 

الجزیرہ: اسرائیل-مصر مذاکرات میں معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

لینتا:(روس): روسی ایوان  دوما کےاسپیکر  ، ویاسچیسلاو  ولڈین: "روس آہستہ آہستہ ڈالر پر  انحصار سے چھٹکارا پالے گا۔

 

روزنامہ روسسکایا (روس): ایک جرمن  باشندہ  اپنے کنبے کے ساتھ سپوتنک وی ویکسین لگوانے  روس آیا ہوا ہے۔

ویدوموستی ​​(روس): جاپان ،  روس کے ساتھ علاقائی تنازعہ کو اپنے حق میں حل کرنے کے لئے جنوبی جزیرے کوریل کا محاصرہ کرنے کی سوچ کا مالک ہے۔  

 



متعللقہ خبریں