عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

09.03.2021

1597840
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

لے پیریزیئن: پیرس سینٹ گرمین ۔ باشاق شہر میچ میں نسل پرست  الفاظ کسنے پر  میچ کے ریفری پر موجودہ سیزن کے اختتام تک  خدمات ادا کرنے پر پابندی

لے سوئر:  بیلجین  گینٹ یونیورسٹی میں  تربیت دیے گئے  کتے کورونا وائرس کا تعین کر نے کے اہل بن گئے ہیں۔ یہ کتے 95 فیصد تک  صحیح تشخیص کر پا رہے ہیں اور غلط مثبت  مریضوں کا تعین صفر ہے۔ یہ علاوہ ازیں کورونا وائرس کی جنیاتی   تغیر شدہ  اقسام کو بھی بھانپ لیتے ہیں

فرانس 24: امریکی حکام  کا کہنا ہے کہ ویکسین لگائے گئے افراد ماسک نہ استعمال کرنے پر  وائرس   کی زد میں آسکتے ہیں

الدستور: امریکی  مینوسوٹا ریاست کے شہر منیا پولیس میں 25 مئی کو افریقی نژاد امریکی شہری جیورج فلائڈ  کے قاتل  کے خلاف عدالتی کاروائی شروع

الرایہ ، قطر:  قطر نے  خواتین و مرد  وں کے درمیان مساوات کے معاملے میں عظیم سطح کی کامیابیاں حاصل کی ہیں

فرینکفرٹر الگمائن زائی تنگ : سوئٹزرلینڈ میں نقاب اور برقعے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے

روزنامہ بلڈ:سی ڈی یو  کے رکن اسمبلی نکولا س لوبیل ماسک خرد برد معاملے کے باعث اپنی پارٹی سے مستعفی

الا پائس :  یورپی پارلیمنٹ کاتالونیا   کے سابقہ صدر چارلس پوئگدی مونت  کو خصوصی مراعات سے مبرا قرار دینے  کی کوشش میں

انفو بائے: ہوان گوائدو  کی عبوری حکومت  نے امریکہ کی ونیزویلا  کے مہاجرین  کو دی گئی  عارضی  تحفظ حیثیت   کی خوشیاں مناتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ ایک ہنگامی اور لازمی اقدام تھا۔‘

پرنسا لاطینہ: برازیل میں لاوا جاتو بد عنوانی آپریشن سے متعلق سابق صدر لولا کوسنائی گئی سزائے قید کالعدم قرار

آربی کے : روسی دفتر ِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہارووا نے  پرنس ہیری اور میگ خان مارکل کے امریکی پیش کار اوپراہ ونفرے کو سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل پر انٹرویو کو  اسٹیج کی سجاوٹ کے تباہ ہونے کے طور پر بیان کیا ہے

روزنامہ روسزقایا: اسپوتنک ۔وی ویکسین کو ایجاد کرنے والی  فرم  روسی ویکسین کی آسڑیا میں ہنگامی طور پر منظوری کے احتمال کو ’’ریشین رولیٹ ‘‘ سے تشبیہہ دینے والی یورپین میڈیسن ایجنسی کی صدر کرسٹا  ورتھومر ۔ ہوچے سے اس حرکت پر معذرت کرنے کی توقع رکھتی ہے

لینتا : امریکی خلائی آپریشن چیف جنرل جان ڈبلیو   ریمنڈ  کے دی نیو یارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو  کے مطابق روس اور چین  کی خلائی شعبے میں  استعداد امریکہ کے لیے باعثِ خدشات ہے

 



متعللقہ خبریں