عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 04.03.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1594900
عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 04.03.2021

عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

لبریشن: کوویڈ 19 کے دائرہ کار میں فرانس میں نئے فیصلے:  اواخر ہفتہ   فرانس کے انتہائی شمال میں واقع شہر پاس-ڈی-کلیس میں  کرفیو جاری رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

فرانس 24: بین الاقوامی فوجداری عدالت نے فلسطین کے علاقے میں ہونے والے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز  کردیا ہے۔

 

لی سوئر: سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی: "مجھے سیاست میں واپس جانے کی کوئی خواہش نہیں ہے"۔

 

ایل پائس (اسپین): یورپی یونین (ای یو) اسپین پر "سرکاری شعبے میں عبوری عرصے کے لیے  بے روزگاری کو کم کرنے کے لیے اسپین پر دباو ڈالے ہوئے ہے۔

 

ایل دیاریو (بولیویا): بولیویا میں ایک ہی دن میں ملک کے مختلف حصوں میں 28 افراد کی   ہلاکتوں پر  افسوس ۔

 

لا ٹریسرا (چلی): امریکہ کی ریاست ٹیکساس اور مسیسیپی ریاستوں میں ماسک کا استعمال اب لازمی نہیں  رہے گا۔

 

الرایا: قطر نے مشترکہ عرب ایکشن کی اپیل کی ہے۔

 

القدس : عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیث: "فلسطین کے مسئلے سے نمٹنے والی کسی بھی امریکی انتظامیہ کے لئے عرب ممالک کا رویہ مثبت ہوگا۔

 

ڈوئچ ا ویلے: جرمنی میں وبائی امراض کی وجہ سے 25 ہزار کاروبار دیوالیہ پن کے دہانے پر ہیں۔

 

بلڈ: جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے کوویڈ 19 پابندیوں میں 28 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

 

فرینکفرٹر ایلجیمین زیتونگ: سویڈش پولیس ، کل چاقو کے حملے کی آڑ  میں دہشت گردی کے شبہے ہونے کاخیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

آر آئی اے  نووستی : امریکہ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی کو چین اور روس     میں خطرات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔

 

لینتا: امریکی صدر جو بائیڈن نے کریمیا اور یوکرین میں پیش آنے والے واقعات کے سلسلے میں 2014 میں روس پر عائد پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کردی۔

 

کممرسنٹ: کورونا وائرس کمزور مدافعتی نظام والے مریضوں کے جسموں میں  طویل عرصے تک رہ سکتا ہے اور تببدیلیاں بھی رونما ہوسکتی ہیں۔



متعللقہ خبریں