عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

03.03.02021

1594223
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

بلڈ: متحدہ امریکہ میں خوفناک ٹریف حادثہ: ایک ٹریلر اور ٹریکٹر کے درمیان ٹکر سے ٹریکٹر  پر سوار 26مسافروں میں سے 15 جان بحق

اے آر ڈی: مرکل کورونا وائرس  تدابیر میں بڑی احتیاط سے  نرمی لائے جانے کی خواہاں

الدستور:  عالمی ادارہ صحت: دنیا رواں سال کے اختتام سے قبل کورونا وبا کو مات نہیں دے سکے گی

الرایہ: قطر۔ترک فوجی کمیٹی تعاون منصوبوں پر غور کر رہی ہے

القدس :آسڑا زنیکا  ویکسین فرانس اور جرمنی میں زیادہ مقبول نہیں

انفو بائے: بولیویا میں المیہ: 60 افراد کے ایک اجلاس میں شرکت کے دوران جنگلا ٹوٹ گیا۔ کم ازکم 5 طلبا پانچویں منزل سے نیچے گرتے ہوئے جان بحق

الا موندو:  ہسپانوی شاہ کی بڑی بہنوں ایلینا اور کرسٹینا  نے ابو ظہبی میں کورونا ویکسین لگوائی ، کسی بھی اولیت کے گروپ میں داخل نہ  کیے جانے کے باعث انہوں نے ہسپانوی ویکسین پروگرام کی حد کو پار کیا ہے

لا وان گاردیہ: آسڑا زنیکا ویکسین  ہر عمر کے انسانوں کے لیے فائزر ویکسین کی حد تک مؤثر

لے موند: بد عنوانیوں کے جرم میں تین سال  سزائے قید صادر کیے جانے والے  سابق صدر فرانس نیکولا سرکوزی ’’عدم انصاف‘‘ کا نشانہ بننے کا دعوی کر رہے ہیں

لے پیری زیئن : الجزائر جنگ: فرانس نے الجزائر  کے وکیل ایکٹیوسٹ علی بومندجل  کو سن 1957 میں قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اس شخص کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے  کے لیے   بومند جل کو حراست میں لیے جانے کے بعد فرانسیسی فوج نےایک عمارت کی چھٹی منزل سے نیچے پھینک دیا تھا

انٹر فیکس: امریکہ نے  سرکاری اداروں پر روس کو قرضے دینے پر پابندی عائد کر دی

طاس نیوز ایجنسی:  روسی دفتر خارجہ  کی ترجمان ماریہ زاہارووا  کا کہنا ہے کہ امریکہ کی روس پر پابندیوں  کے برخلاف متوازن طریقے سے رد عمل کا مظاہرہ کیا جائیگا

ویدوموستی:  انٹرنیشنل کانسلٹنٹ فرم کش مان اور ویک فیلڈ  کی رپورٹ کے مطابق ماسکو کے  ہوٹل خطہ یورپ میں فل بکنگ کے  اعتبار سے سر فہرست رہے ہیں



متعللقہ خبریں