عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

12.02.21

1582336
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 جرمن اخبارات

 فرینکفرٹر آلامین زائی ٹنگ: جرمنی میں کورونا کے باعث بند  اسکول اور کنڈر گاڑٹن  بائیس فروری سے کھل جائیں گے۔

 سود ڈوئچے زائی ٹنگ: جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ سی ہوفتر نے جمہوریہ چیک اور آسٹریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبہ ٹرول میں داخلے کے راستے  بند کر دیں۔

 ڈی پی اے: وفاقی کونسل  آج اپنی ایک ہزار ویں نشست کا اہتمام کر رہی ہے جس سے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائیر خطاب کریں گے۔

 عربی اخبارات

الدستور: سعودی عرب میں  کورونا کے واقعات میں  اضافہ، دس مساجد بند کر دی گئیں۔

الرایہ: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر غور ہوا۔

 الرایہ: قطر۔ترک تعلقات اسٹریٹیجک نوعیت کے  ہیں    ن جن میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

 فرانسیسی اخبارات

 فرانس24: افریقہ میں کورونا ، عالمی ادارہ صحت براعظم میں ہلاکشدگان کی تعداد میں چالیس فیصد  اضافے پر متذبذب ہے۔

لے موند: فرانس میں کورونا کی صورت حال، برطانوی قسم کے وائرس کی دوسری قسم پھیل رہی ہے۔

 روسی نیوز پورٹلز

 ریگنم: روسی صدر پوٹین  19 تا 20  فروری کے درمیان  بذریعہ انٹرنیٹ منعقد ہونے والی میونخ کانفرنس میں شریک نہیں ہونگے۔

 تاس: ترک صدر ایردوان  کو کورونا کی دوسری خوراک دے دی گئی۔

لینتا: نئی امریکی انتظامیہ نے کریمیا کے  روس سے الحاق کو تسلیم کرنے اور پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیا ۔

ہسپانوی اخبارات

 لا وان گواردیا: اسپین میں دو  ادویات کورونا کے اموات میں نصف کمی کا سبب بنی ہیں۔

انفو بائی: وائٹ ہاوس امریکہ  میں اسکول کھولنے کا فیصلہ سی ڈی سی  پر منحصر ہوگا۔

ٹیلی سور: برازیل میں   وبا کے دوران اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ احتجاج کا سبب بن رہا ہے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں