عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

09.02.2021

1580066
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

دوئچے ویلے:  ریکارڈز کے مطابق جرمنی بھر میں سال 2020 میں مسلمانوں اور مسلم تنظیموں کے خلاف 900 سے زائد حملے ہوئے ہیں

زیڈ ڈی ایف:  آسڑوی حکومت کا کورونا وبا کے باعث تیرول صوبے کا سفر نہ کرنے کا انتباہ

القدس العربی: میانمار کے سرکاری ادارے احتجاجی مظاہروں کا سخت جواب دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور بعض شہروں میں مارشل لا کا نفاذ ہے

القدس العربی: شام میں امریکی قوتوں کا ہدف اب  تیل کے کنووں کا تحفظ کرنا نہیں

الرایہ : قطری نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الا ثانی کی امریکی  قومی سلامتی مشیر  جیک سولیوان سے  ٹیلی فون  پر بات چیت

لے فیگارو: کووڈ۔19 فرانسیسی  اسکولوں کے معالجین کا  اسکولوں  کو 4 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا مطالبہ

فرانس 24:  فرانسیسی صدر امینول ماکرون  کی عالمی ادارہ صحت کے  ڈائریکٹر جنرل سے  ویکسینشن کے عمل میں تیزی لانے کے معاملے پر بات چیت کی

الا پائس: ہسپانوی اقتصادی و ڈیجیٹل   ٹرانسفر میشن   امور کی وزیر نادیہ کالوینو نے  عام وبا کی تیسری لہر   کی تیزی  کے باعث  حکومتوں سے فرموں کو اقتصادی معاونت فراہم کرنے کے عمل میں مزید وسعت دینے  کی ضرورت پر زور دیا ہے

الا موندو: کاتالونیا پارلیمانی اسپیکر راجر تورینت   کا کہنا ہے کہ مسئلہ کاتالونیا کا حل  حکومت کی جانب سے علاقے میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کو قبول کرنے سے  ہی ممکن ہے

تیلے سُر: ایکواڈور قومی انتخابی کونسل کے مشیر ہوز کیبریا  نے واضح کیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں امیدوار اینڈرز آراؤز  کے مد مقابل خریف کا تعین کرنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں

ریشیا ٹوڈے: جرمن انتظامیہ  خطہ یورپ میں کورونا ویکسین کی تقسیم میں پیش آنے والے ’المیہ‘ کے باعث  روسی  ساخت کی ویکسین  خریدنے پر غور کر رہی ہے

از وسطیہ : روسی دفتر خارجہ نے پولینڈ،جرمنی اور سویڈن کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کو ’بے بنیاد‘ کاروائی قرار دیا ہے

آر بی کے نیوز سائٹ: روس میں  ماؤں کو حکومت کی جانب سے رقوم کی ادائیگیوں کو غیر منقولہ  میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرنے کی  اجازت دی جا سکتی ہے

 

 



متعللقہ خبریں