عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 08.02.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 08.02.2021

1579313
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 08.02.2021

*** نیوز سائٹ بلڈ: جرمنی کے شمال میں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان اور یخ بستہ موسم۔ بعض علاقوں میں شدید برفباری جاری ہے۔

 

*** نیوز سائٹ اشپیگل:جنوبی افریقہ نے ویکسین کے زیادہ مہلک کورونا وائرس کے مقابل موئثر ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں لاعلمی کی وجہ سے ملک میں کورونا ویکسین مہم کو روک دیا ہے۔

 

*** سیوڈٹشے زیتنگ: یہ بات کہ آیا کورونا وائرس حفاظتی تدابیر میں نرمی کی جائے یا نہیں، بدھ کے روز چانسلر اینگیلا مرکل اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کے درمیان ملاقات کے بعد واضح ہو گی۔

 

*** الریا القطریا: عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین پیدا کرنے والے ممالک سے پیداوار میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

***وطن: پابندیوں کے نتیجے میں ایران کے نقصان کا تخمینہ 100 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

 

*** المستقبل: عمان نے کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں تاحکمِ ثانی زمینی راستوں کو بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع کر دی۔

 

*** لے فگارو: الجزائر میں 1960 کی دہائی میں کئے گئے جوہری تجربات کے بارے میں الجزائر کی فوج کا کہنا ہے کہ فرانس کو اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرنا چاہیے۔

 

***لے موند: فرانس میں سکیورٹی قانونی بِل، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے احتجاجی مظاہروں کے دوران اندھادھند گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔

 

*** لے پارزئین: جنوبی افریقہ اور برازیل میں زیادہ مہلک وائرس، فرانس نے اسکولوں میں قرنطینہ اصولوں کو مزید سخت کر دیا۔

 

*** خبر رساں ایجنسی ای ایف ای: اسپین میں کورونا وائرس کیسوں میں کمی  دیکھنے میں آ رہی ہے، ویکسین کی بدولت قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے۔

 

*** الکومرسیو: ایکواڈور میں صدارتی انتخابات، تیز رفتار گنتی نے دوسرے راونڈ کی تصدیق کر دی، آراوز فاتح دکھائی دے رہے ہیں۔

 

*** الپائس: تین تاریخی خلائی گاڑیاں سیارہ مریخ پر بیک وقت لینڈنگ کریں گی۔ متحدہ عرب امارات، امریکہ اور چین کی ان خلائی گاڑیوں کا مقصد سیارے کے ماحول سے زیادہ بہتر واقفیت حاصل کرنا اور سیارے پر زندگی کے آثار تلاش کرنا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ گازیتا: کریملین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ موسمِ گرما  تک دنیا کورونا وائرس کے خلاف 60 فیصد قوت مدافعت حاصل کر لے گی اور ماہِ اگست تک ماسک پہننے سے نجات مل جائے گی۔

 

*** نیوز ایجنسی تاس: روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل کے ماسکو کی پریس کانفرنس میں جاری کردہ بیانات اور برسلز پہنچ کر جاری کئے گئے بیانات کے درمیان تضاد نہایت حیران کن ہے۔

 

*** ریا نووسٹی: روس نے یونان اور سنگاپور کے ساتھ  پروازیں دوبارہ سے شروع کر دیں۔

 



متعللقہ خبریں