عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

05.02.21

1577952
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 جرمن اخبارات

 ڈوئچے ویل۔ جرمن تحقییق کمیشن  نے کورونا ویکسین میں امتیازی سلوک کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ویکسین لگوانے والوں کےلیے نرمی فی الحال ممکن نہیں۔

عربی اخبارات

 الرایہ: قطر میں کورونا تدابیر کے تحت کھیلنے کے میدان،باغیچے اور ساحل سمندر بند کر دیئے گئے۔

الرایہ: مراکش میں کورونا تدابیرکے تحت ہنگامی  طبی صورت حال میں توسیع کر دی گئی۔

القدس: ترک اثاثاتی فنڈ توانائی و  کان کنی میں سرمایہ کاری کا آغاز کر رہا ہے۔

ہسپانوی اخبارات

 الپائس: اسپین کی کمیٹی برائے قوم صحت  اس بات پر بحث کر رہی ہے کہ آیا  آسٹرا زینیکا  65 سال  سے کم یا 55 سال سے کم عمر افراد کے لیے موزوں ہے۔

الاکونومیستا:حکومت اسپین ہوابا زی کے  شعبے  کی اعانت کےلیے  دس کروڑ یورو کا فنڈ تشکیل دے رہی ہے ۔

انفو بائی: خوان گویڈو کی قیادت میں وینیزیویلا ککی حزب اختلاف ملک سے متعلق منصوبوں سے بائیڈن انتظامیہ کو آگاہ کرے گی ۔

فرانسیسی اخبارات

لے موند: جو بائڈن  اتحاد اور اقدار کے بل بوتے پر خارجہ پالیسیوں کی واپسی چاہتے ہیں۔

فرانس 24: فرانس میں حملے کا منصوبہ بنانے والے ایک ایرانی سفارت کار کو بیلجیئم میں قیدکی سزا مل گئی۔

لے ٹیمپس:  کورونا کے خلاف تدابیر میں غفلت پر  یورپ میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

 روسی نیوز پورٹلز

 ریا نووستی: یوکرین میں دو  انرجی تنصِبات میں حادثات رونما ہوئے، بیلاروس سے مدد طلب کر لی  گئی

ایزویستیا: امریکی ماہرین  کا کہنا ہے کہ  روسی ساختہ کورونا ویکسین کا سب سے بڑا فائدہ  کم سے کم درجہ حرارت میں  منتقلی ہے۔

 ریگنم: امریکی صدر بائِڈن  نے کہا ہے کہ  وہ ٹرمپ کے مقابلے میں روس کے اشتعال انگیز رویے کے خلاف خاموش نہیں  رہیں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں