عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

02.02.2021

1575846
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الجزیرہ :  تہران  نے  جوہری معاہدے پر کار بند رہنے کی سنجیدگی کی توثیق کرتے ہوئے معاہدے  کو برقرا ر  رکھنے کے لیے یورپی   فریقین سے امریکہ اور ایران کے مابین ثالثی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے

القدس العربی: میانمار  فوج نے  ملکی انتظامیہ پر قبضہ جماتے ہوئے ملک کے لیڈر کو حراست میں لے لیا۔  عالمی سطح پر اس عمل کی مذمت کی گئی ہے تو جو بائڈن نے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے

الرایہ :  امیر ِ قطرشیخ تمیم بن حمد الا ثانی  نے شہزادی نورا بنتِ فہد کی وفات پر سعودی شاہ سلمان  بن عبدالعزیز الا سعود کو  تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے

دوئچے ویلے:  ایک سروے کے مطابق  جرمنی میں رائے دہندگان کا 8 فیصد انتہائی دائیں بازو کے نظریات کا مالک ہے

تاگیس اشپیگل: جرمن  حکومت نارتھ اسٹریم کے معاملے میں پُر عزم

ڈبلیو ڈی آر: جرمن چانسلر کا موسم گرما کے اختتام تک  تمام تر شہریوں کو ویکسین لگانے کا عندیہ

لے فیگارو:  یورپ میں نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح میں اضافے کا عمل جاری

لے پیریزیئن :’’ فرانس میں  نسل پرستی‘‘ بل : حکومت دو مشعلوں کے بیچ پھنس گئی۔ دائیں بازو کے نظریات کی حامل سیاسی جماعتیں  حکومت پر ’’اسلامیت پسندی‘‘ کے خلاف جدوجہد میں  مطلوبہ حد تک آگے نہ بڑھنے کی الزام تراشی کر رہی ہیں، جبکہ لیفٹ پارٹیوں کا کہنا ہے کہ سماجی   پہلوؤں میں کمزوری آئی ہے

لے سوئر: کورونا وائرس:  یورپی یونین کے علاوہ کے شہریوں  کے لئے  سیر و سیاحت کی سخت پابندیوں کا معاملہ زیر بحث

الا پائس: یورپی یونین کمیشن کے صدر وون در لیین :  کورونا وائرس کی نئی قسم کے  بر خلاف دنیا بھر کو مزید ویکسین کی ضرورت در پیش ہو گی

کلارین: ارجنٹینا عالمی  اوسط  تعداد کا محض ایک بٹا تین    تک  ویکسین لگا رہا ہے جس سے دوسرے ممالک کے ساتھ اس کا فرق بڑھتا جا رہا ہے

الا مندو: علیحدگی پسند کاتالان  سیاست دان اوریول جن کواریس  کی سزائے قید کے باقی ماندہ حصے کے لیے جزوی معافی کا معاملہ ایجنڈے میں

ریا نووسطی: امریکہ کا  یوکیرین کو فعال اقتصادی و عسکری امداد کا عندیہ

طاس:  امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن  کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کا روس میں احتجاجی جلسوں سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں

کومرسانت:  دنیا بھر میں  ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

 

 



متعللقہ خبریں