عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

27.01.2021

1572253
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

لے پیری زیئن : پیرس سینٹ جرمین  کے ساتھ میچ کے دوران نسل پرست حملے کا  سامنا کرنے والے باشاق شہر  نائب لوچ پیئر ویبو  کا کہنا ہے کہ پی ایس جی کے سابق کوچ تھامس توچل کی  مطلوبہ حمایت    نہ ملنے پر مجھے سخت افسوس ہوا ہے

لے موند: کودڈ۔19 ۔  یورپی یونین  نے ویکسین تیار کرنے والی فرموں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر خبردار کیا ہے

 فرانس 24: کووڈ۔19 فرانس میں  اساتذہ، طلبا اور  اسکولو  کی نرسوں نے حکومت  کی وبا مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لیے  ہڑتال کر دی

القدس العربی: واشنگٹن انتظامیہ:  ہم فلسطین میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں اور اسرائیل  کے ساتھ  حالات کو مزید معمول پر لانے  کی اپیل کرتے ہیں

الرایہ ۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الا ثانی نے سعودی شاہ سلمان  بن عبدالعزیز  کو شہزادی طارفہ بنتِ سعود بن عبدالعزیز  کی وفات پر تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے

الدستور: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس  کا کہنا ہے کہ پوری دنیا اسوقت صدی کے بد ترین معاشی بحران سے دو چار ہے۔

دوئچے ویلے:  نئی میٹویشن نے جرمنی کو خدشات سے دو چا ر کیا ہے، جس سے موسم گرما میں عام وبا کی تیزی میں کمی کے امکانات معدوم پڑنے شروع ہو گئے ہیں۔

سود دوئچے زائی تنگ: جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور  امریکی صدر جو بائڈن  کی پہلی بار ٹیلی فون پر بات چیت: برلن کی توقعات کافی بلند ہیں

بلڈ: کورونا میوٹیشن : جرمن چانسلر سیر وسیاحت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں

الاموندو: کووڈ۔19 کی بنا پر   کلاس اٹینڈ نہ کرنے والے طلبا کی تعداد میں اضافہ اساتذہ اور والدین کے لیے باعث خدشات ہے۔ قرنطینہ میں ہونے والی  جماعتوں کی شرح60 فیصد تک ہو گئی ہے

 لا وان گاردیہ:  عالمی مالیاتی فنڈ  کی آئندہ کے برسوں کے اندازو ں کے مطابق اسپین توقع سے بھی کہیں کم سطح پر شرح نمو حاصل کر سکے گا

تیل سُر:  ونیزویلا کے صد ر مادورو کا کہنا ہے کہ اس ہفتے سے  کورونا وائرس کے علاج معالجہ کے لیے مقامی دوائی کارواتیور کی تیاری کا آغاز کیا جا رہا ہے

کومر سانت: روسی صدر ولا دیمر پوتن  نے نئے امریکی صدر جو بائڈن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

ریا نووسطی: روسی صدر پوتن  نے نئے سٹریٹیجک ہتھیارو  ں کی مقدار میں گراوٹ معاہدے  میں توسیع پر مبنی قرار داد کو روسی  ایوان ِ زیرین دوما   میں رائے دہی کے لیے پیش کر دیا ہے

طاس: روس  نے گزشتہ برس عام وبا کے باعث بند کیے جانے والے ویت نام، ہندوستام، فن لینڈ اور قطر  فلائٹ آپریشن کو بحال کر دیا ہے

 



متعللقہ خبریں