عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 21.01.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1568223
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 21.01.2021

عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

زیڈ ڈی ایف: جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے جو بائیڈن کی امریکی صدر کے تقرری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 

سڈو ڈوچے زیتونگ: جرمنی میں عوامی نقل و حمل اور دکانوں میں ایف ایف پی 2 (ماسک ٹائپ) یا میڈیکل ماسک کا استعمال لازمی قرار۔

 

لا وانگارڈیا (اسپین): اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وسط میں ایک عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں  کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔

 

ایل پائس (اسپین): امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے تمام امریکیوں کو "زندگی نئے سرے سے  شروع کرنے " کی دعوت دی ہے۔

 

ٹیلی سور (وینزویلا :): وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے قومی اسمبلی پر زور دیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے پہل کرے۔

 

لی پیرسین: کوویڈ ۔19: فرانس  نے یورپی یونین کے ممالک سے  مستقبل  میں آنے والے مسافروں کے  (کویوڈ ۔19) ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

لی مونڈے: (فرانس) پارلیمنٹ نے ہنگامی صورتحال میں توسیع کی منظوری دے دی

 

لی فگارو: (فرانس میں) اسلامی (اصول) چارٹر: سی ایف سی ایم (فرانس کی اسلامی کونسل)  سے منسلک  تین فیڈریشنوں کے  موجودہ شکل میں دستاویز پر دستخط کرنے کو مسترد کردیا ہے۔

 

الجزیرہ: (امریکہ میں) حلف  برداری کی تقریب کے بعد: (اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن) نیتن یاہو نے  نئے امریکی  صدر جو بائیڈن سے ایران کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ یورپ کے  وائٹ ہاؤس میں "دوست" کو سلام پیش کرنے  (فلسطینی رہنما محمود) عباس امن قائم کرنے کا اپیل کی ہے۔

 

القدس العربی: (سابق امریکی صدر ڈونلڈ) ٹرمپ نے بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے سے ایک گھنٹہ قبل متحدہ عرب امارات کے حق میں اسلحہ کا ایک بڑا معاہدہ کیا تھا۔

 

الرائے (قطر): مصر نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔

 

کمرسینٹ: سن 2020 میں روس آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں 2019 کے مقابلہ میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔

 

آر آئی اے نووستی: ناسا،  روس میں اپنے نمائندہ  دفاتر کی تعداد کو کم کرنا چاہتا ہے۔

 

روس ٹوڈے: روس کی فیڈرل انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ ماس کمیونیکیشن سوپروائزری اتھارٹی (روسکومناڈزور)  نے  روسی سوشل نیٹ ورک وی کوونٹاکٹ سے  حزب اختلاف کے رہنما  الیکسی ناوالنی کی رہائی کے لئے منظم کیے گئے مظاہرے  کی ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں