عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

19.01.2021

1566712
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

ٹی۔ آن لائن: جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس کا کہنا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات  میں ایک تازہ آغاز کی امید رکھتے ہیں

بلڈ: جرمن چانسلر انگیلا مرکل  آج  صوبائی وزرا اعلی کے  ساتھ  اجلاس منعقد کرتے ہوئے مکمل طور پر لاک ڈاؤن اور نئے کورونا اصولوں پر مذاکرات کر رہی ہیں

اشپیگل:  ماہرین حکومت سے  کورونا  کے حوالے سے کہیں زیادہ   سخت  تدابیر اختیار  کرنے کی درخواست کر رہے ہیں

دوئچے ویلے: باوریا میں کورونا وائرس  کی ایک نئی جنیاتی ساخت کا تعین

الا پائس: ہسپانوی وزیر ِ صنعت و تجارت  ریس ماروتو کا کہنا ہے کہ، کووڈ ۔ 19 ویکسین  لگوانے والوں کے لیے ویکسین کارڈ جاری کیا جانا سیر وسیاحت کو دوبارہ سے جانبر کر سکتا ہے

لے ترکیرا:  کورونا وائرس کی برازیل میں نئی قسم برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں تعین کردہ  جنیاتی تغیر سے ہم آہنگ  ہے، اور یہ ساری کہیں زیادہ وبائی ہیں

الا یونیورسل:  میکسیکو سٹی  کے ریستوران  وبا کے خلاف نئی تدابیر  کے بعد دوبارہ سے کھول دیے گئے

القدس : روسی ویکسین آج آرہی ہے۔حکومت  اسرائیل نے روسی ویکسین کو فلسطین میں بھی استعمال کیےجانے کی منظوری دے دی

الدستور:  کورونا وبا کے باعث 13 تا 16 مئی سنگا پور میں منعقد ہونےو الے عالمی اقتصادی فورم میں  موجودہ اقتصادی، ماحولیاتی ، سماجی اور ٹیکنالوجی  مشکلات پر بحث کی جائیگی

الا یوم: امریکی دارالحکومت واشنگٹن ، جو بائڈن کے 20 جنوری کو صدارتی عہدہ سنبھالنے  سے قبل  کسی ڈھال کی ماہیت حاصل کر رہا ہے۔

لے سوئر: امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ نے بعض یورپی ممالک اور برازیل کے ساتھ کووڈ۔19 کے باعث سیر و سیاحت کی پابندیوں کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے تو جو بائڈن کی ٹیم نے اس پابندی پر عمل پیرا رہنے کی اطلاع دی ہے

لے موند: امریکہ میں نو منتخب صدر جو بائڈن کے اقتدار سنبھالنے سے 48 گھنٹے  قبل واشنگٹن میں رکاوٹیں نصب کر دی گئیں۔

 فرانس 24:  کورونا تدابیر کے دائرہ عمل میں بند  کیے جانے والے پیرس کے مشہور ڈزنی لینڈ پارک کو 23 فروری  کے بجائے اب 2 اپریل کو کھولا جائیگا

انٹر فیکس:  جرمنی سے روس لوٹنے والے حزب اختلاف کے لیڈر کو ہوائی اڈے سے حراست میں لے لیا گیا، الیکسی نوالنی 15 فروری تک  حوالات میں بند رہیں گے

کومرسانت: جرمنی نے امریکہ کی نارتھ سٹریم۔ٹو پائپ لائن پر نئی پابندیوں کے اطلاق کی توثیق کر دی

ازوسطیہ: اٹلی کے روس میں میں سفیر  نے اسپوتنک وی ویکسین لگوا لی  ہے ، ان کا کہنا ہے کہ انہیں کسی قسم کے  جسمانی رد عمل کا سامنا نہیں کرنا پڑا

 



متعللقہ خبریں