عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 07.01.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1559142
عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 07.01.2021

عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

بلڈ جرمنی : امریکہ میں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس پر ہلہ بول دیا ۔ متعدد امریکی سینیٹرز بغاوت سے متعلق چہ مگوئیوں میں مصروف ۔

 

اسپیگل جرمنی: امریکہ میں رونما ہونے والے ہنگاموں میں چار افراد ہلاک۔

 

ڈوئچ ا ویلے: جرمن حکومت: "اسکولوں کو بند کرنا ضروری ہے ۔ جرمنی میں کورنا وائرس کی  نئی قسم (کوویڈ ۔19) کی وبا  کی روک تھام کے لیے  حکومت نے اسکولوں اور کنڈرگارٹنز کی بندش پر تنقید کے خلاف دفاع کیا ہے۔

 

فرانس 24 (فرانس): کوویڈ۔ 19: ہالینڈ ، یورپی یونین کا آخری ملک ہے جس نے حفاظتی ٹیکوں کی مہم چلائی ہے۔

 

لی فگارو (فرانس): کوویڈ ۔19: یوروپی یونین نے موڈرنا ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

 

الدستور: لندن: "نیو کوڈ ۔19 تغیرات ویکسین کے خلاف مزاحمت جاری۔"

 

الرایا: امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس پر حملہ کیا ، پولیس نے فائرنگ کردی۔

ال ایام :  منتخب صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ حامیوں کے ذریعہ کانگریس کی عمارت پر چھاپے کی مذمت کی ہے: "یہ جمہوریت پر ایک ایسا وار ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

 

لا وانگارڈیا (اسپین): یورپی یونین نے امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن کا انتظار کیے بغیر  (جوین گائڈے کو وینزویلا میں اپنے آپ کو 'عبوری صدر' قرار دینےکے عمل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

 

پرنسہ لیٹنا (کیوبا): میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں کوویڈ 19 کے باعث اسپتال  83 فیصد تک  مریضوں سے فل ہوچکے ہیں۔

 

انفوبی (ارجنٹائن): امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے میں 4 افراد ہلاک ، 14 پولیس اہلکار  زخمی۔

 

طاس نیوز ایجنسی: روسی صدر ولادیمیر پوتین نے جان لیوا بیماریوں میں مبتلا بچوں کی مدد کے لئے "سرکل آف گڈینس" کے قیام کے ایک فرمان پر دستخط  کردیے ہیں۔

 

لینٹا۔ آر یو: کامچٹکا جزیرہ نما پر سیاح برفانی تودے  کے نیچے دب گئے ، ایک سیاح  ہلاک ،  تین سیاح زخمی ہوگئے۔

 

آر بی کے نیوز سائٹ: امریکی بحریہ روس کی  شمالی  قطبی سرحدوں  پر گشت کرے گی۔



متعللقہ خبریں