عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

30.12.2020

1554691
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الرایہ: دہشت گرد تنظیم داعش کے نام نہاد ایک سرغنہ عراقی شہر کرکوک سے گرفتار

روزنامہ وطن: عمان میں ایک ہزار 717 افراد  کو کووڈ ویکسین لگائی  گئی، ٹیکے لگانے کا عمل جاری

الا مستقبل: جرنلسٹ ود آؤٹ بارڈرز : سال 2020 میں دنیا بھر میں 50 اخباری نمائندے ہلاک ہوئے، جن کی اکثریت غیر جنگی علاقے میں قتل ہوئی

لے موند: سال 2020 فرانس میں ابتک کا گرم ترین سال ثابت ہوا ہے

لے فیگارو: کووڈ۔19: صدر امینول عام وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ 20 شہروں میں حفاظتی تدابیر میں اضافے کے خواہاں

فرانس 24: مالی میں آپریشنز میں حصہ لینے والے 3 فرانسیسی فوجی  ہلاک

دوئچے ویلے: روس اور ترکی فوجی تعاون پر کار بند رہیں گے۔ اعلان کردہ امریکی پابندیوں کے باوجود ترکی روس سے اسلحہ کی خرید کے عمل کو جاری رکھنے کا متمنی ہے

تاگیس اشپیگل: یورپی یونین کا پابندیوں پر ردِ عمل ۔ روس دوبارہ سے بعض جرمن حکومتی نمائندوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر رہا ہے

لا وان گاردیہ: کووڈ۔19 ویکسین تیار کرنے والے فائزر  کے ٹیکوں کی ایک بڑی کھیپ اسپین پہنچ گئی

الا پائس: ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے شاہی نظام کو مزید جدت دینے کی خاطر ایک قانون کی راہ ہموار کر دی

پرنسا لاطینہ: ونیزویلا اور روس کے مابین کورونا وائرس ویکسین  کی  ونیزویلا کو فروخت  کے لیے  معاہدہ قائم

ریا نووسطی: روس  نے رواں سال 1992 سے لیکر ابتک کم سے کم تعداد میں خلائی شٹلز روانہ کرتے ہوئے  ایک  الٹا ریکارڈ قائم کیا ہے

طاس نیوز ایجنسی: روسی دفترِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہارووا نے  یورپی یونین کے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی  کے نمائندہ اعلی جوزف بوریل  پر روسی کووڈ۔ویکسین   کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا موردِ الزام ٹہرایا ہے

لینتا: روسی تحقیقاتی کمیٹی نے  روسی حزب اختلاف کے لیڈر الیکسی نوالنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ نوالنی پر وسیع پیمانے کے خرد برد کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں