عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

25.12.20

1551806
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 عربی اخبارات

 القدس العربی: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بعض عرب۔اسلامی ممالک کے درمیان  تعلقات  عنقریب بحال ہو جائیں گے۔

القدس العربی: یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزٹ تجارتی معاہدہ طے ہو گیا ہے۔

الرایہ القطریہ: لیبیا میں  قومی مفاہمتی حکومت  کا کہنا ہے کہ سیرتہ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

 جرمن اخبارات

 ڈوئچے ویل:  جرمنی میں کورونا کی نئی قسم سے متاثرہ    پہلا مریض سامنے آیا ہے۔

 بلڈ: جرمنی میں اتوار کے روز سے کورونا ویکسین کی مہم شروع ہو رہی ہے  جبکہ  جرمن عوام کے لیے اہم خوشخبری کرسمس کے بعد دی جائے گی ۔

 تاگیس شاو: جرمن چانسلر انگیلا مرکل کا کہنا ہے کہ  یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزٹ تجارتی معاہدہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔

 فرانسیسی اخبارات

لے فیگارو: بریگزٹ  معاہدہ کرسمس کا تحفہ ثابت ہوا ہے ۔

لے موند:  فائزر اور بائیو این ٹیک  ویکسین کے استعمال کی فرانس نے اجازت دے دی ،اتوار سے مہم شروع ہو  رہی ہے ۔

 فرانس 24: فرانس  کے صدر امانویل ماکروں  میں کورونا ک علامات ظاہر نہیں ہیں ،قرنطینہ سے باہر   ہو گئے۔

 روسی نیوز پورٹلز

 ایزویستیا: وزیر خارجہ مولود چاوش اولو انتیس دسمبر کو  سوچی میں روسی ہم منصب سرگی لیوروف سے ملاقات کریں گے۔

تاس: روس اپنے بیڑے کےلیے چودہ عدد جوہری آبدوزیں تیار کرے گا۔

 لینتا: روسی وزارت خارجہ سے دس لاکھ  ڈالر لوٹ لیے گئے۔

  ہسپانوی اخبارات

 الپائس: شاہ فلپ ششم نے کہا ہے کہ ان کے والد خوان کارلوس خاندانی روایات سے وابستہ ہیں۔

 ٹیلی سور : چلی میں کورونا ویکسین کا استعمال ایک نرس پر کیا گیا ۔

پرینسا لاطینہٖ:امریکہ میں ایک سیاہ فام  شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت،حالات بگڑنے کا خطرہ

 

 

 

 



متعللقہ خبریں