عالمی ذرائع ابلاغ۔ 21.12.2020

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 21.12.2020

1549096
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 21.12.2020

*** القدس العربی: اسرائیل کی العال فضائی کمپنی منگل کے روز مراکش کے لئے پہلی پرواز کرے گی۔

 

*** الریا القطریا: عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب میزائل حملہ۔

 

*** ڈوئچے ویلے: عالمی ادارہ صحت نے یورپی ممالک سے کورونا وائرس کی نئی قسم  کے پھیلاو کے خلاف حفاظتی تدابیر کو سخت کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادارہ صحت کے مطابق نئی قسم کا وائرس برطانیہ کے علاوہ ڈنمارک، ہالینڈ اور آسٹریلیا میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ زیٹ: جرمنی نے نصف شب کے بعد سے برطانوی پروازوں کو ممنوع قرار دے دیا۔

 

*** فرینکفرٹ الگمائنے: جرمنی کے وزیر صحت جینز سپا نے کہا ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس کی تاحال جرمنی میں تصدیق نہیں ہوئی۔

 

*** الپائس: یورپ نے نئی قسم کے وائرس کے خوف سے برطانیہ سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے بعض فیصلے کئے ہیں۔

 

*** الموندو: میکسیکو میں تقریباً 80 ہزار انسان تاحال گمشدہ ہیں۔

 

*** ٹیلے سُر: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اتوار کے دن سالِ نو کا پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وینزویلا کے عوام کے لئے نجات کا واحد راستہ ہے اور وہ راستہ امن اور باہمی مفاہمت کا راستہ ہے۔

 

*** نیوز ایجنسی تاس: قزاقستان میں روس کی ویکسین سپٹنک وی کی پیداوار کا آغاز کر دیا گیا۔

 

 *** نیوز ایجنسی ریا نووستی: روس میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت سے منسلک ادارے "زرعی ترقی کے لئے معاشرتی اسمبلی " نے غریبوں کے لئے راشن کارڈ جاری کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

 

*** لے فگارو: یورپ کی منظوری کے بعدبڑے پیمانے پر کووِڈ۔19 ویکسین مہم شروع کر دی جائے گی۔

 

*** لبریشن: پہلے سے زیادہ طاقتور نئے قسم کے کورونا وائرس کی وجہ سے فرانس نے برطانیہ کے ساتھ رسل رسائل کو التوا میں ڈال دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں