عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

16.12.2020

1546540
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

فر

فرانس24: کووڈ۔19: کرسمس  کی چھٹیاں قریب آرہی ہی  تو  یورپی ممالک کورونا تدابیر میں سختی لا رہے ہیں، پیرس میں لاک ڈاؤن کا نفاذ جاری رہے گا

لے موند: صدر رجب طیب ایردوان ’’یورپی یونین کے ساتھ   ایک نئے باب کوکھولنے کے خواہاں  ہیں‘‘

فرانس 24: مکار مارشل سیسی  کو فرانس کی جانب سے اعزازی لیجنڈ نشان دیے جانے کی بازگشت جاری۔۔

الجزیرہ : ایران نے متحدہ کی  روس سے  خریدے گئے فضائی دفاعی نظام ایس۔400  کے جواز میں ترکی پر پابندیوں کی مذمت کی ہے اور  اس عمل کو عالمی قوانین کے منافی قرار دیا ہے

الرایہ ،قطر: یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس مشل  کی صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فونک ملاقات

القدس العربی: تیونسی وزیر اعظم حشام الا مشیشی  کا کہنا ہے کہ ’’اسرائیل کے ساتھ باہمی تعلقات کو معمول  پر لانا ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں‘‘

کوریئر  نیوز ویب سائٹ: ترکی کے ساتھ بحران: یونان نئے اسلحہ کی خرید پر اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ بحیرہ روم میں قدرتی گیس کے معاملے پر تنازعات کی بنا پر یونان نے فوجی اخراجات   کو پانچ گنا بڑھا دیا

فرینکفرٹر  روندشاؤ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ترکی پر پابندیوں کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ انقرہ  نے اس کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے

سود دوئچے زائی تنگ : جرمنی  میں کورونا وائرس کی دوسری لہر: وزیر صحت ینز سفہن  کا کہنا ہے کہ ہم سال ِ نو سے پیشتر  کورونا ویکسین لگانے کے خواہاں ہیں

الا پائس: اسپین میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق کووڈ۔19 کی بنا پر  عوام میں  نزلہ زکام کی شکایت کا تقریباً بالکل مشاہدہ نہیں ہوا

الا موندو: ریستورانوں اور بار کے ملک اسپین  کو عام وبا کے دور میں تقریباً 60 ملین یورو کا مالی  نقصان پہنچا ہے

الا ناسیونال:  ایک تحقیق کے مطابق ونیزویلا میں کورونا مریض کے علاج معالجہ کا یومیہ خرچہ 1200 تا 2 ہزار ڈالر  کے برابر ہے

ریانوسطی: امریکی  سابق  نائب صدر  فیونا ہل  نے نئے صدر جو بائڈن کو روس کے ساتھ تعلقات میں اوباما دور کی خطاؤں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے

گازیتا، روس:  بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکا شینکو: منسک  گروہ نے روس  کے 200 ملین ڈالر کے واجبات  ادا کر دیے  ہیں

کومرسانت: روسی صدر ولا دیمر پوتن کے بھتیجے  رومان پوتن نے ’’بد عنوانیاں روس‘‘ نامی ایک سیاسی جماعت قائم کی ہے

 

 



متعللقہ خبریں