عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

15.12.2020

1545914
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

دوئچے ویلے: جرمن صدر فرینک والٹر اشٹائن مائیر  نے بروز بدھ لاگو کردہ لاک ڈاؤن سے قبل شہریوں کو  کورونا وائرس وبا کی سنگین صورتحال کو سنجیدہ لینے پر خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کے کنٹرول سے باہر ہونے کا خطرہ موجود ہے

سود دوئچے زائی تنگ:   متحدہ امریکہ نے اپنی تاریخ کی عظیم ترین  ٹیکے لگانے کی مہم شروع کر دی

فرینکفرٹر الگمائن: یورپی یونین کیونکر کووڈ۔ 19 ویکسین کا مفصل جائزہ لے رہی ہے؟  دیگر ممالک  بائیون ٹیک ویکسین کی سرعت سے منظوری دے رہے ہیں  تو جرمنی پر نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔ جرمن وزیر ِ صحت  ینز سفہن نے یورپین میڈیسن ایجنسی کو اس تاخیری کا ذمہ دار ٹہرایا ہے

الا موندو:  ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ایک 104 سالہ عورت 14 روز بعد کورونا کو شکست دیتے ہوئے  روبہ صحت ہو گئی

الا یونیورسل : آیا کہ کیوں بعض انسانوں کو کورونا وائرس زیادہ متاثر کرتا ہے؟ ایک تحقیقات کے مطابق ہمارے جنیات کووڈ۔19 مہلک وائرس کے اثرات کے بارے میں بعض اشارے دیتے ہیں

لا ترکیرا، چلی:  دنیا بھر میں قلیل مدت کے لیے  نشریات بند ہونے والی یو ٹیوب چینل ، جی میل اور گوگل سروسز  بحال ہو گئیں

لے فیگارو:  فرانسیسی عوام کے 55 فیصد کے مطابق وزیر اعظم جین کاستیکس  کو اختیارات حاصل نہیں

فرانس 24: صدر امینول ماکرون  نے اطلاع دی ہے کہ موسمی تغیرات کے خلاف جدوجہد کو ملکی آئین میں جگہ دینے  کے زیر مقصد عوامی ریفرنڈم کرایا جائیگا

لے پیری زیئن :  جرمنی میں کورونا وائرس  کا علاج معالجہ ہونے والے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے جرمن چانسلر کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا

الجزیرہ: ہائی الیکشن کمیشن نے سرکاری نتائج کی توثیق کرتے ہوئے جو بائڈن کو امریکہ کا 46 واں صدر قرار دے دیا

الجزیرہ : سوڈان سرکاری طور پر امریکہ کی دہشت گرد  ممالک کی فہرست سے خارج

الا دستور: متحدہ عرب امارات نے چینی  کووڈ ویکسین  کو استعمال کرتے  ہوئے ملک میں کورونا ٹیکے لگانے کا عمل شروع کر دیا

روسی طاس نیوز ایجنسی: روس کے  باش کورستوستان  علاقے میں ایک نجی اولڈ ہاؤس میں آگ لگنے سے 11 افراد جا  ن بحق

کومرسانت:  آذربائیجان  اور آرمینیا کے درمیان اسیروں کا تبادلہ

لینتا نیوز ویب سائٹ: روس میں تیار کردہ ’’21 ویں صدی کا طیارہ‘‘ قرار دیے جانے والے مسافر بردار  طیارے نے پہلی بار روس میں  بنائے گئے انجنوں کی مدد سے پرواز کی ہے

 



متعللقہ خبریں