عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

26.11.20

1534671
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات

 لے موندے: فرانس قرنطینہ پر عمل درآمد تین مرحلوں میں ختم کرےگا اس سلسلے میں ہفتے کے روز دوکانیں کھول دی جائیں گی ۔

لا پاریسیاں: میراڈونا کا انتقال:پیلے،میسی  اور رونالڈو  سوگ میں

فرانس 24: فرانس میں  ہر سال تقریبا دو لاکھ بیس ہزار خواتین  خاندانی تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔

 ہسپانوی اخبارات

کلارین؛ دنیا  سوگ میں،  میراڈونا کی وفات پر صدارتی محل میں تقریب  ہوگی جس میں دس لاکھ افراد کی شرکت کا امکان ۔

اے بی سی: ایک قطرے تھوک سے کورونا وائرس سینکڑوں گھنٹے زندہ رہ سکتا ہے۔

عربی اخبارات

القدس: اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجر  کا کہنا ہے کہ  سماجی تشدد کے متاثرین کے لیے بنیادی امداد مالی خسارے کے باعث  خطرے سے دوچار ہے۔

الرایہ: قطر۔ترک  اعلی اسٹریَٹیجک کمیٹی کا اجلاس شیخ تمیم بن حمد الثانی  اور رجب طیب ایردوان اس کی صدارت کریں گے۔

الدستور: آزاد تجارتی معاہدہ: اردن کی امریکہ کے لیے برآمدات میں اضافہ ،برآمدات 23 فیصد تک بڑھ گئیں۔

 جرمن نیوز سائٹس:

تاگیس شاو:یورپی یونین کمیشن کورونا ویکسین کی منظوری کےلیے  تیار،امریکی موڈرنا  سے ایک سو ساٹھ ملین خوراکیں لے گا۔

ڈوئچے ویل: برلن میں صدارتی محل کے دروازے سے گاڑی ٹکرا دی،ڈرائیور پرانا مجرم نکلا۔

  روسی نیوز پورٹلز

 آر بی کے: ماسکو کے گورنر سرگی سوبیانین نے کورونا کے خلاف تدابیر کادائرہ جنوری تک بڑھا دیا ۔

لینتا:امریکہ، روسی وزارت دفاع کے خلاف  نئی پابندیاں لگانے کی کوشش میں۔

ایزویستیا: روسی امن فوج  نے  بالائی قارا باغ میں عوامی  ذرائع نقل و حمل کو بحال کردیا ،اس کے علاوہ  شہر وں میں پانی اور بجلی کی فراہمی بھی ممکن ہو چکی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں