عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

24.11.2020

1533453
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

دوئچے ویلے: ترک دفتر ِ خارجہ نے  اعلان کیا ہے کہ روزیلن ۔ اے نامی ترک بحری جہاز کو لیبیا کے کھلے سمندر میں روکے جانے کے جواز میں یورپی یونین  اور اطالوی سفیر سمیت جرمن چارج ڈی افیئرز کو احتجاجی مراسلہ جاری کیا ہے۔

اشپیگل : جرمن ہامبرگ فری  گیٹ کی جانب سے لیبیا کے سمندر میں ترک کارگو بحری  جہاز کو روکتے ہوئے کئی گھنٹوں تک اس کی تلاشی لی گئی

تاگیس چاو:  جرمن  وزیر ِ صحت   ینز سفاہن نے اس امید    کا  اظہار کیا  ہے  کہ لازمی اجازت نامہ ملنے کی صورت میں ماہ دسمبر سے  ویکسینیشن کا کام شروع کر دیا جائیگا۔

القدس العربی : متحدہ امریکہ میں منعقدہ  صدارتی انتخابات   کی دوڑ میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائڈن نے  فلسطینی ایکٹویسٹ ریما دودن کو وائٹ ہاؤس  میں ایک  اعلی سطحی پوزیشن  کے لیے چن لیا ہے۔

الجزیرہ :  نیٹو اور یورپی یونین  بائڈن سے باہمی تعلقات کی نشاط نو کی اپیل کی ہے۔

الرایہ، قطر: اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال یونیسف  نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ  برس کے اوائل میں ایک  وسیع پیمانے کی کاروائی کے ذریعے کووڈ۔19 کے خلاف جنگ کے زیر مقصد تقریباً 20 لاکھ  ویکسین   کی تقسیم کی جائیگی۔

الا  پائس:  اسپین میں کورونا وائرس  کے پھیلاؤ کے خلاف سخت تدابیر نے وبا کے اثر کو توڑ دیا

الا موندو: اسپین میں  کیے گئے ایک سروے کے مطابق الرجک اژدما ہونے والے افراد   کورونا وائرس سے کم متاثر ہوتے ہیں

انفو بائے:  ونیزویلا  کا پیٹرول  تاریخ کے سب سے بڑے خزانے کے غائب ہونے کے خطرات سے دو چار ہے

لے موند:  فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں  جمہوریت مجسمے کے سائے تلے واقع ایک مہاجر کیمپ  کو سیکیورٹی قوتوں نے  جبری طور پر خالی کرا لیا

لے فیگارو: امریکہ میں  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی کے لیے گرین سگنل دے دیا

فرانس 24: کووڈ۔19 : برطانیہ میں   لاک ڈاؤن کا ماہ دسمبر کے اوائل میں خاتمہ کیا جا رہا ہے

طاس ایجنسی: پہاڑی قارا باغ میں  ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے  ایک آذری نان کمیشنڈ افسر شہید  جبکہ  پیس فورس کا  ایک روسی فوجی زخمی ہو گیا

ریا نووسطی:  روسی وزارت دفاع  قارا باغ میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام جاری ہے

لینتا، روس: روس سے یورپ کو پیٹرول او  ر قدرتی گیس کی  برآمدات میں گراوٹ کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے

 



متعللقہ خبریں