عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 23.11.2020

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 23.11.2020

1532629
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 23.11.2020

*** نیوز سائٹ زیڈ ڈی ایف: جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے جی۔20 سربراہی اجلاس میں، کورونا وائرس ویکسین کی تمام ممالک کے ہاتھوں موزوں قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے، تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ اشپیگل: جرمنی میں، بڑی کمپنیوں میں عورتوں کے لازمی کوٹے  کے لئے، کولیشن کے اتحادیوں کے درمیان اتفاق رائے طے پا گیا۔

 

*** نیوز سائٹ اے آر ڈی: توقع ہے کہ امریکہ میں ماہِ دسمبر کے آغاز میں کورونا وائرس ویکسین لگانے کا آغاز ہو جائے گا۔

 

*** الپائس: اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز  نے کہا ہے کہ اسپین میں آنے والی ابتدائی کورونا وائرس ویکسین 13 ہزار صحت کے مراکز میں لگائی جائے گی۔

 

*** الموندو: اتوار کے دن میڈرڈ میں کئے گئے مظاہرے میں حکومت کی اعلان کردہ تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

 

*** ٹیلے سر: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں زیرِ استعمال تدابیر کے سو فیصد نتائج کی بدولت ماہِ دسمبر میں قواعد میں محفوظ نرمی پیدا کر دی جائے گی۔

 

*** القدس العربی: امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ قطر ، افغانستان میں بحالی امن عمل کا، ایک اہم اتحادی ہے۔

 

*** الدستور:  اسرائیل کے وزیر اعظم بنیا مین نیتان یاہو  کے خلاف احتجاجی مظاہرے 23 ویں ہفتے میں داخل ہو گئے۔

 

*** الدستور: عالمی ادارہ صحت نے 2021 کے آغاز میں یورپ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وارننگ دی ہے۔

 

*** الریا: صدر رجب طیب ایردوان نے یورپ سے اپیل کی ہے کہ ترکی سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔

 

*** لے موند: فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون قرنطینہ کے اصولوں میں نرمی  پیدا کریں گے۔

 

*** لے فگارو: فرانس میں کلیساوں میں عبادتوں کی ممانعت کے بعد شکایات اور احتجاجی مظاہروں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

 

*** فرانس 24: "ہیرنگ" دعوے کے دائرہ کار میں فرانس کے صدر نکولس سارکوزی  جج کے سامنے پیش ہوں گے۔

 

*** رہا نوسٹی: بیلاروس یورپی یونین کے لئے پابندیوں میں توسیع کر دے گا۔

 

*** ازوستیا: ایک ہفتے کے اندر اندر روس میں تیار کی جانے والی ویکسین 'Sputink V' کی قیمت کا اعلان کر دیا جائے گا۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: روس نے امریکہ کی اوپن اسکائیز ٹریٹی سے دستبرداری  پر افسوس کا اظہار کیا  ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کے بغیر اس دستاویز کی اہمیت ختم ہو جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں