عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 12.11.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

1526595
عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 12.11.2020

عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

سڈڈیوچس زیتونگ: نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی ویکسین نے ریلیز سے قبل ہی عالمی سیاست کو تبدیل کرنا شروع کردیا۔

 

ڈوئچ ا ویلے: جو بائیڈن نے کوویڈ ۔19 کو ختم کرنے سے متعلق  اپنے سرعت  منصوبے سے آگاہ کردیا ۔

 

اے آر ڈی جرمنی:  امریکی انتخابات: الاسکا میں ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی۔ جارجیا  میں  دوبارہ سے  ووٹوں کی گنتی جاری ۔

 

لی فگارو (فرانس): دوسرا قرانطینہ  دورانیہ: 60٪ فرانسیسوں نے قرانطینہ کی خلاف ورزی کی ہے۔  

 

لی مونڈے (فرانس): کوویڈ ۔19: دوسری کورونا وائرس کی لہر میں اضافے کے موقع پر فرانسیسی وزیر اعظم ژان کاسٹیکس کی پریس کانفرنس متوقع ہے۔

 

لی پیرسین (فرانس): پیرس پیس فورم: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 'ویکسین ڈپلومیسی' کا آغازکردیا۔

 

الجزیرہ: جو بائیڈن نے اپنی انتظامیہ تشکیل دینا شروع کردیا جبکہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کا سلسلہ جاری رکھَےہوئے ہیں۔

 

الرایا (قطر): فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری صایب ایرکات کو ان کے سرکاری جنازے کی تقریب کے بعد  ان کے آبائی شہر  ایریحہ  میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 

الریا (قطر): دبئی ہوائی اڈے  پر 3  اسرائیلیوں کو  دبئی کے ہوائی اڈے پر  کام کی اجازت۔

 

القدس العربی: سعودی عرب: جدہ میں غیر مسلم قبرستان پر حملے میں 4 افراد زخمی۔

 

لا وانگارڈیا (اسپین): ہسپانوی حکومت ملک میں ماسک پر وی اے ٹی کم کرے گی۔

 

(اضافی معلومات: وزیر خزانہ اور حکومت کے ترجمان ماریا جیسیس مانٹیرو نے اعلان کیا کہ وزرا کی کونسل اس حکمنامے کی منظوری دے گی ، جو آئندہ ہفتے ڈسپوز ایبل ماسک پر VAT میں 21 فیصد سے 4 فیصد تک کمی لانے کی سہولت دیتی ہے۔)

 

ایل پائس (اسپین): یورپی یونین کے نمائندہ امور برائے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی جوزپ بوریل نے کہا: "یورپی یونین طویل عرصے تک امریکہ  کی حفاظتی چھتری کے نیچے سوتا رہا۔ بورنیل نے یہ بھی بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ایران اور ماحولیاتی پالیسی "بین الاقوامی منظر کو مکمل طور پر بدل دے گی"۔

 

لا جورناڈا (میکسیکو): ارجنٹائن کے سابق صدر موریشیو میکری پر اپنے ملک میں "اے آر اے سان جوآن"  پر آبدوز غرق کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

 

طاس: بالائی قارا باغ  میں امن آپریشن میں روسی ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جائے گا۔

 

کامرسینٹ: روسی وزارت تعلیم نے فروری تک فاصلاتی تعلیم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ریا نووستی: ترکی میں کوویڈ ۔19 کی وجہ سے ،  پُرہجوم گلیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ اسٹاپس پر ، سگریٹ نوشی پر آج سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں