عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 11.11.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

1525826
عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں  - 11.11.2020

عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

وطن (عمان): فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کونسل کے جنرل سکریٹری صایب اوریقات ، نئی قسم کی کورونا وائرس  (کوویڈ ۔19)کی وجہ سے انتقال کر گئے  فلسطین نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

 

المستقبل (لبنان): یوروپی یونین نے شامی مہاجرین کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔

 

الرایا القطریہ  (قطر): فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) ایگزیکٹو کونسل کے سکریٹری جنرل صائب اوریقات کا انتقال ۔

 

ڈوئچ ا ویلے: (کوویڈ ۔19) ای یو کمیشن: "بائیونٹیک  کے ساتھ ویکسین کا معاہدہ تیار ہے"

 

ٹی آن لائن: (آذربائیجان۔آرمینیا کی نئی جنگ بندی) روسی صدر ولادیمیر پوتین  بالائی قارا باغ امن فوجی دستے روانہ کررہے ہیں۔

 

ہینڈلس بلوٹ: یوروپی یونین (EU) کی پارلیمنٹ اور حکومتیں یوروپی یونین کے بجٹ پر متفق ۔

 

لی مونڈے (فرانس): (کوویڈ ۔19) فرانسیسی قومی اسمبلی نے 20 بلین یورو اضافی بجٹ کی منظوری دے دی۔

لی فگارو (فرانس): ویٹیکن میں  فرانس کے  سابق سفیر کے بارے میں ، پراسیکیوٹر نے "جنسی ہراسانی" کے الزام میں 10 ماہ کی معطل سزا کی اپیل کی ہے۔

 

لی سوئر (بیلجیم): 2021 تک کوویڈ 19 کی بہت سی ویکسین تیار کی جاسکتی ہیں۔

 

ایل پائس (اسپین): کوویڈ ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد لاک ڈاون سے قبل  کی سطح پر واپس آگئی ہیں۔

 

انفوبی (ارجنٹائن): چلی دسمبر سے سیاحت کے لئے اپنی سرحدیں کھول دےگا ۔

 

الٹیما ہورا (پیراگوئے): اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ انتہائی کمزور ی محسوس کرنے والے لاکھوں بچےاسکول واپس نہیں آسکتے ہیں۔

 

آر بی کے: روسی سلامتی مشن بالائی قارا باغ  روانہ  ہو رہا ہے۔

 

ریا  نووستی: جمہوریہ چیک کی خفیہ سروس نے تیسری عالمی جنگ کا امکان  موجود ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں