عالمی ذرائع ابلاغ۔ 09.11.2020

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 09.11.2020

1524380
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 09.11.2020

*** القدس العربی:  امریکہ اور دیگر ممالک میں ٹرمپ کی ناکامی پر خوشی کے مظاہرے۔ بائڈن کی طرف سے ملک کے زخموں پر مرہم رکھنے کا وعدہ۔

 

*** القدس العربی: شامی انتظامی فورسز  کی طرف سے درعا کے بعض محلّوں پر حملہ، تحصیل حاسکہ میں 4 امریکی فوجی ہلاک۔

 

*** الدستور: اسرائیلی فوج 2020 کے آغاز سے لے کر اب تک 7 فلسطینی بچوں کو ہلاک کر چکی ہے۔

 

*** این۔ ٹی وی : پہاڑی قارا باغ میں جنگ ، آذربائیجان نے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شہر شُوشا کو فتح کر لیا۔

 

***  فرینکفرٹ الگمائنے زے تنگ: چانسلر مرکل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین  سب سے پہلے نرسوں اور ڈاکٹروں کو لگائی جانی چاہیے۔

 

*** الپائس: اسپین، فرانس اور جرمنی سے بڑھ کر یورپ میں اپنے اتحاد کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

 

*** الموندو: برسلز کی طرف سے اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز کو پہلی وارننگ، اسپین کورونا وائرس سے یورو زون کے دوگنا بجٹ خسارے کے ساتھ نکلے گا۔

 

*** انفوبائے: وینزویلا کی نکولس مادورو انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات پہلے کی نسبت بہت اچھے ہوں گے۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: روس کے صدر ولادی میر پوتن نے چار وزراء کے عہدوں کو فسخ کر دیا۔ وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک نائب صدر ہوں گے۔

 

***ازوسیتا: روس کے شہر 'وورونیژ 'میں ایک فوجی کی طرف سے کئے گئے حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

*** کامرسینٹ: روس میں جنوری تا جولائی 2020 میں قدرتی شکل میں آبادی میں کمی کی شرح گذشتہ سال کے اسی دورانیے کی نسبت 30 فیصد زیادہ رہی۔

 

*** لے موند: ڈونلڈ ٹرمپ کے شکست کو قبول کرنے کا انتظار کئے بغیر بائڈن نے عبوری مرحلے کا آغاز کروا دیا۔

 

*** فرانس 24: ریاست اٹلانٹا میں ٹرمپ اور بائڈن کے حامی اپنے دفاع کے لئے فائرنگ کے لئے تیار ہیں۔

 

***لے سائر: بیلجئیم میں نصف ملین سے زائد انسان کورونا وائرس کا شکار ہیں۔



متعللقہ خبریں