عالمی ذرائع ابلاغ 02.11.2020

عالمی ذرائع ابلاغ 02.11.2020

1520112
عالمی ذرائع ابلاغ 02.11.2020

*** لے فگارو:  تیونس کے صدر قیس  سعید نے غیر قانونی نقل مکانی کے معاملے میں اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوئیل ماکرون کےساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

 

*** لے موند: کینیڈا کے شہر کیوبک میں ایک شخص نے تلوار کے ساتھ 2 افراد کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا۔

 

*** فرانس 24: کووِڈ۔19 حفاظتی اقدامات کے دائرہ کار میں یورپی ممالک دوبارہ سے قرنطینہ کا نفاذ کر رہے ہیں۔ پابندیوں کےخلاف احتجاجی مظاہروں میں اضافہ۔

 

*** الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل: الجزائر میں آئین کے معاملے میں ریفرینڈم میں عوامی شرکت کم رہی، ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

 

***القدس العربی: عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم  گبریاسس، ایک کووڈ۔19 مریض کے ساتھ رابطے کے بعد، قرنطینہ میں چلے گئے۔

 

***الریا القطریا: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی  نے لیبیا اعلیٰ حکومتی کونسل کے سربراہ خالد عمار المشری کے ساتھ ملاقات کی۔

 

*** نیوز سائٹ اشپیگل: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی وعدوں کا کیا بنا؟ سابقہ انتخابات میں بھی ٹرمپ نے بہت سے وعدے کئے تھےلیکن ان میں سے زیادہ ترکو پورا نہیں کیا۔

 

*** ڈوئچے ویلے:جرمنی کے وزیر صحت نے عوام سے موسم سرما کے دوران کووِڈ۔19 کے معاملے میں زیادہ محتاط  رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

***نیوز سائٹ اے آر ڈی: کورونا وائرس کی وجہ سے جرمنی کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت یونٹوں کو آنے والے دنوں میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔

 

*** لا ونگارڈیا: اسپین میں کورونا وائرس کے خلاف 15 روز قبل اختیار کردہ تدابیر نے خود مختار علاقے کاتالونیا  میں اثرات دکھانا شروع کر دئیے ہیں۔

 

*** لا جورناڈا: امریکہ نیشنل الرجی و انفیکشن بیماریوں کے ادارے کے سربراہ انتھونی فاوچی  نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں کووِڈ۔19 امریکہ کو مزید نقصان پہنچائے گا۔

 

*** لا ٹرسیرا: چلّی میں سان رامن فالٹ لائن دارالحکومت  سینٹیاگو  کی 1.7ملین آبادی کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

 

*** ازوستیا:امریکہ قومی سلامتی ایجنسی کے  سابقہ ملازم ایڈورڈ سنوڈین نے روس اور امریکہ کو دوہری شہریت کے لئے درخواست پیش کر دی۔

 

***نیوز ایجنسی تاس: بیلاروس کے سابق صدارتی امیدوار اور حزب اختلاف کی لیڈر سویٹلانا ٹیکانوسکایا نے یورپی ممالک سے حزب اختلاف کے ساتھ فعال تعاون میں اور حکومت پر دباو میں اضافے کی اپیل کی ہے۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مظاہرے جاری، مشین گنیں اور بکتر بند گاڑیاں شہر میں داخل ہو گئیں۔

 



متعللقہ خبریں