عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

27.10.20

1516694
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

عربی اخبارات

 وطن: عالمی معیشت کورونا کے باعث شدید متاثر ہوئی ہے  اور کروڑوں افراد فاقہ کشی کی حد تک پہنچ گئے ہیں۔

المستقبل: امریکہ ایران پر نئی  پابندیوں کی تلاش میں

المستقبل: ایران میں  ہر پانچ منٹ میں ایک شخص کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو رہا ہے۔

جرمن نیوز ویب سائٹس

ڈوئچے ویل:  ترکی اور یونان نے  اپنے  قومی  تہواروں کی مناسبت سے 28اور 29 اکتوبر کو سمندری گشت منسوخ کر نے کا اعلان کیا ہے۔

 ڈر اشپیگل: جرمنی میں کورونا کی وجہ سے نفسیاتی مسائل میں اضافہ

ہینڈلس بلاٹ: جرمن چانسلر مرکل نے کورونا میں اضافے پر عوام کو متنبہ کیا ۔

 فرانسیسی اخبارات

 لے موند:  صدر ایردوان نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا ۔

فرانس 24: پیرس حکومت نے  عرب ممالک سے اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کی گزارش کی ہے۔

لا پاریسیاں: چیمپیئنز لیگ:  پی ایس جی   فرانس۔ترکی کشیدگی کے اس ماحول میں استنبول آئےگا۔

 ہسپانوی اخبارات

 الموندو:  اسپین میں کانگریس ارکان نے وزیراعظم  پیدرو سانچیز کے کانگریس  پر غیر اضافی اختیارات   کو مسترد کر دیا ۔

 الٹیمپو: بولیویا   کی عدالت نے سابق صدر ایوو مورالیس کے خلاف گرفتاری کا حکم واپس لےلیا ۔

ال پائس:  زیٹا طوفان  میکسیکو سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے  شدید بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے۔

 روسی نیوز پورٹلز

 کومرسینٹ: عالم اسلام  نے فرانس کا بائیکاٹ کر دیا ، صدر ایردوان کے موقف کی حمایت کی گئی۔

ایزویستیا: روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف  نے  یونانی ہم منصب  کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات،کورونا اور ترکی کے  ساتھ موجود کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

ویستی: سعودی عرب نومبر میں روس کے مقابلے میں چین کو تیل  فروخت کرنے والا اہم ملک بن گیا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں