عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

23.10.20

1514619
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

عر بی اخبارات

 القدس:  قابض اسرائیل نے غزہ پر  فضائی حملے شروع کر دیئَے۔

الرایہ: ایشیا فٹ بال کنفیڈریشن نے دوحا میں ہونے والی چیمپیئنز لیگ کے میچوں کےلیے اسٹیڈئیمز کا تعین کر دیا۔

الدستور: اردن کے وزیر خارجہ ایمان الصفادی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام کی کوششوں  کی حمایت کرتا ہے۔

 جرمن نیوز پورٹلز

 زائٹ: بالائی قارا باغ کے تنازعے پر  ترکی نے آذربائیجان سے فوجی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

 فوکس:  ترک ٹیسلا کی تیاری جاری، بیٹریاں جرمن بٹر فیلڈ سے آئیں گی ۔

 ڈی پی اے: ڈنمارک نے جرمنی سے ملحقہ سرحد بند کر دی۔

ہسپانوی اخبارات

الپائس: ہسپانوی وزارت صحت نے ملک بھر میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ  موخر کر دیا۔

 لا وان گواردیا: کورونا کی دوسری لہر بے قابو ہونے کی صورت میں  قرنطینہ  کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے۔

الیونیورسل: میکسیکو کی  طبی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، ملک میں ہر دس میں سے آٹھ کورونا مریض انتقال کر رہے ہیں۔

 فرانسییسی اخبارات

 لے موند: اسپتالوں مییں بستروں کی قلت روکنے کےلیے کرفیو کا نفاذ پورے فرانس میں کیا جا رہا ہے۔

 فرانس 24: انتخابات سے قبل ایک  مباحثے میں ٹرمپ اور بائیڈن نے ایکدوسرے پر  زیادہ تنقید سے گریز کیا۔

 لے ٹیمپس: رمڈی سیور امریکہ کی طرف سے کورونا کے خلاف  علاج میں استعمال کی جانے والی واحد دوا ہے۔

روسی نیوز سائٹس

 آر بی کے:  روسی صدارتی ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے  ان کا ملک مغرب کی بد احترامی کو جھیل نہیں سکے گا۔

 ویدوموستی: امریکی صدر ٹرمپ  نے اپنے حریف بائیڈن پر روس سے رقوم حاصل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

 لینتا: روسی صدر پوتین  نے اپنے مخالف الیکسی نوالنی کو زہر خوانی کے بعد برلن جانے کے لیے حکام کو بذات خود ہدایات دی تھیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں