عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

21.10.20

1513242
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ دوئچے ویلے: ترکی کے آٹوموبائل  گروپ TOGG اور دنیا کے نامور بیٹریوں کی فرم فاراسس کے مابین لیتھیم ۔ آئن بیٹریوں کی ترسیل کے معاملے میں معاہدہ طے

تاگیس چاؤ: یورپی یونین کمیشن ، قبرصی یونانی انتظامیہ اور  مالٹا  کے مابین ’گولڈن پاسپورٹ اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے عوض شہریت  عمل درآمد کے بارے میں عدالتی کاروائی شروع ہو گئی۔ کمیشن  کے مطابق یہ عمل درآمد یورپی یونین کے قوانین کے منافی ہے

روزنامہ ویلٹ: جرمنی میں کورونا واقعات میں سرعت سے اضافہ ہو رہا ہے تو مریضوں کے تعاقب کے  لیے جرمن فوج نے ڈورٹمنڈ شہر میں اپنے فرائض سنبھال لیے

لے موند: فرانس میں  فارمیسیوں کے ایک بڑے حصے کے پاس انفلوائنزا کی ادویات ختم ہو گئیں

لے فیگارو: کینیڈا میں  گرفتاری کے وقت ایک افریقی نژاد شخص کی ہلاکت پر  قانونی کاروائی کیا جانے والا پولیس اہلکار رہا ہو گیا

لے فیگارو : فرانسیسی صدر امینول ماکرون کی روسی صدر ولا دیمر پوتن سے  انسدادِ دہشت گردی میں تعاون کو مزید تقویت دینے کی درخواست

روزنامہ وطن ، عمان: شام روس کی تیار کردہ کووڈ۔19 ویکسین  کو اپنے شہریوں  پر استعمال کرے گا

الرایہ ، قطر: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ویزے  کی بندش کو دو طرفہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

الا مستقبل: قارا باغ میں صورتحال ابتر، اقوام متحدہ  نے فائر بندی پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے

الا پائس: فرانس میں کورونا کیسسز ایک ملین کے قریب پہنچ چکے ہیں تو وزیر صحت نے وبا کے پھیلاؤ کا سد باب کرنے لیے عوام نے لازمی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی درخواست کی ہے

انفو بائے: بولیویا کے انتخابات میں  ماس پارٹی کی فتح کےبد سانتا کروز شہر میں تقریباً 5 ہزار افراد  احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔  مظاہرین انتخابات میں دھاندلی کا دعوی کر رہے ہیں

تیلے سُر:  چمینز لیگ 2020۔2021 میچوں کو شاندار طریقے سے شروع کرنے والے ہسپانوی کلب بارسیلونا نے ہنگری کی ٹیم فینکواروس کو 5۔1 سے شکست دے دی

لینتا، روس: امریکہ نے  نارتھ اسٹریم۔2  منصوبے پر پابندیوں کو وسعت دے دی

از وسطیہ : عبوری طور پر کرغز صدارت کی کرسی سنبھالنے والے صادر جاپارووف  نے روسی سفیر سے ملاقات میں بتایا ہے کہ روسی زبان کرغزستان کی سرکاری زبان کی حیثیت  برقرار رہے گی۔

کومر سانت: امریکی وزارت دفاع نے جرمنی کے بعض گروہ روس سے کہیں زیادہ قریب یورپی ملک بننے کے احتمال  پر کام کر رہے ہیں

 

 



متعللقہ خبریں