عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

14.10.20

1508839
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

فرینکفرٹر الگمائن زائی تنگ: جرمنی وزیر ِ خارجہ ہیکو ماس کا یورپی یونین۔ ترکی تعلقات میں ’سنگین سطح کی پس قدمی‘ کے معاملے پر انتباہ

ورٹس شافٹس ووچے: معیشت۔ جرمنی میں افراطِ زر کی شرح سال 2015 کے اوائل سے ابتک کی کم ترین سطح پر

القدس العربی: سعودی عرب   انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے کے جواز میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکام

القدس العربی: ترکی: مصر خطے کا ایک اہم ملک ہے اور ہم اس سے تعاون کے لیے تیار ہیں

الجزیرہ: قاراباغ تصادم کے حوالے سے یورپی یونین کی آذربائیجان اور آرمینیا کو مذاکرات کرنے  کی اپیل

الا اکانومسٹا، اسپین: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسپین دنیا کے بد ترین اقتصادی جمود سے دو چار ہو گا اور سال 2022 تک اس ملک میں  شرح بیروزگاری میں گراوٹ نہیں آئے گی

انفو بائے، ارجنٹائن : متحدہ امریکہ کا چین، روس اور کیوبا کی اقوام ِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت درخواست  کے لیے منفی میں ووٹ

لا وان گاردیا: کووڈ۔19 کی ادویات کے غیر موافق ہونے نے پیرو میں بحث کھڑی کی ہے۔ شرح اموات کے بلند ترین اور  واقعات کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کے 8 ویں ملک پیرو میں  حکومت نے کئی ادویات کو مہلک وائرس کے علاج  میں استعمال کرنے سے   روک دیا ہے

لے فیگارو: فرانس میں کورونا وائرس کے واقعات کے بلند ترین سطح پر ہونے والے شہروں  میں رات کے وقت کرفیو  کے نفاذ پر سوچ و بیچار

لے موند:  کووڈ۔19 کی دوسری لہر کے پیش ِ نظر صدرِ فرانس امینول ماکرون  کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان متوقع

فرانس 24: ہالینڈ کا 4 ہفتوں تک جزوی لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

از وسطیہ: قزاقستان کے بائے کونر خلائی اسٹیشن سے  خلا نوردوں کے سوار ہونے والی تیز ترین رفتار خلائی شٹل  کے ہمرا ہ’سویوز ‘ کو خلا میں بھیج دیا گیا

روسیا ٹوڈے: روسی صارفین حقوق کا تحفظ  ادارے  کا کہنا ہے کہ کووڈ۔19 ویکسین  لگانے سے قبل  دیرینہ مرائض سے آگاہی نہ کرنا خطرناک نتائج پیدا کر سکتا ہے

رین ٹی وی: آرمینی وزیر خارجہ زوغراب منات سکاریان   کا کہنا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئے لاوروف نے مسئلہ قارا باغ سے متعلق مذاکرات میں اہم کردار سنبھال رکھا ہے



متعللقہ خبریں