عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

13.10.20

1508123
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

لے پیری زیئن : صدرِ فرانس امینول ماکرون  کووڈ۔19 کے معاملے میں بروز بدہ   دوبارہ سے عوامی  خطاب کریں گے

لے موند: فرانسیسی پولینزیا چیئر مین ایڈورڈ درچ  کا کورونا ٹیسٹ صدر ماکرون سے ملاقات کے دو روز مثبت آیا ہے

فرانس 24: حکومتِ فرانس کورونا وائرس کی ’’دوسری طاقتور لہر‘‘ کے پیشِ نظر اپنی پالیسیوں میں سختی لا رہی ہے۔

الجزیرہ: جج ایمی کونی بیریٹ  کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے رکن کے طور پر تعیناتی نے امریکی سینیٹ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا  ہے تو  ٹرمپ ریاست فلوریڈا میں اپنی انتخابی سرگرمیوں کو  دوبارہ سے شروع کر رہے ہیں

الرایہ: ترکی۔ قطر اعلی حکمتِ عملی کمیٹی کا چھٹا اجلاس آئندہ ماہ کے آخیر میں ترکی میں منعقد ہو گا

القدس العربی: امریکی ایوان ِ نمائندگان کی ڈیموکریٹ  مینو سوٹا ریاست  سے رکن  الہان عمر کا کہنا ہے کہ ’’اگر کوئی مسلمان  خاتون امریکی سپریم کورٹ  کی رکنیت کے لیے امیدوار بنے تو ریپبلیکنز  ہکا بکا رہ جاتے‘‘

الاپائس : الٹرا وائلٹ روبوٹس یورپ میں کورونا وائرس مخالف جنگ میں ایک نیا ہتھیار ہیں

تیلے سُر: ونیز ویلا کے سابق صدر ایوو مورالیس  نے بولیویا  کے انتخابات میں امریکی مداخلت کی مذمت کی ہے

انفو بائے:  جانسن اینڈ جانسن نے کوووڈ۔19 ویکسین کی تیاری کے عمل کو ایک رضا کار کے بیمار پڑنے پر عارضی طور پر روک دیا

دوئچے ویلے: جرمنی میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے سرغنوں کے خلاف ایک ہزار 200مقدمات دائر

در اشپیگل: یورپی یونین   کی طرف سے روسی حزب اختلاف کے الیکسی نوالنی کیس  کے حوالے سے روس پر پابندیاں عائد

زیت آن لائن:  جرمنی کی اسلحہ کی تجارت میں گراوٹ

گازیتہ، روس: یورپی یونین کے وزرا خارجہ  کا روسی لیڈر الیکسی نوالنی کو زہر دینے کے دعووں میں ملوث بعض افراد اور سرکاری شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے  کا فیصلہ

ریا نو وسطی: چین  نے روسی ایئر لائن ایرو فلوٹ کی  کووڈ۔19 کے جواز میں شنگھائی  پروازوں کو ایک ماہ کے لیے روک دیا

از وسطیہ: روسی سیاحوں کے ترک ہوٹلوں میں کھانوں کی مقدار کے حوالے سے اعتراضات



متعللقہ خبریں