عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

29.09.20

1499402
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الرایہ الاقطریہ: صدر رجب طیب ایردوان اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الا ثانی  کی ٹیلی فونک ملاقات  میں سٹریٹیجک تعلقات پر غور کیا گیا ہے۔

الجزیرہ:  قاراباغ کشیدگی: آذربائیجان ، آرمینیا کے حملوں کےجواب میں  وسیع  پیمانے کی فوجی کا روائی کر رہا ہے اور اس نے  اقوام ِ متحدہ کی سلامتی کونسل  کی بند کمرے میں نشست میں تناؤ میں اضافے پر بات چیت کی ہے۔

القدس  العربی: ترکی  نے سعودی مقتول صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں 6 سعودی شہریو ن کے خلاف فرد جرم تیار کرنے کا اعلان کیا ہے

دوئچے ویلے: صدر ایردوان:مسئلہ  پہاڑی قارا باغ   کا حل اب لازم و ملزوم ہے

بی آر 24: جرمن سیکیورٹی اداروں میں انتہائی دائیں بازو  تحریک کا شبہہ

ویلٹ: کووڈ۔19: دوسری لہر قریب آرہی ہے، اس معاملے میں جرمنی کس قدر تیار ہے؟

فرانس24: پہاڑی قارا باغ میں جھڑپوں میں تیزی آئی ہے تو ترکی نے آرمینیا کو خبردار کرتے ہوئے قبضے کا خاتمہ کرنے کی اپیل کی ہے

لے موند: کووڈ۔19 تدابیر کے خلاف یورپی  عوام کے غصےا ور خفتگی میں  ہر گزرتے دن طول آرہا ہے

آر ایف آئی: ایمنسٹی انٹرنیشنل  کی فرانس کے مظاہروں کے دوران  مظاہرین  کو حراست میں لینے کے دوران سخت گیر مؤقف   اور طاقت کےا ستعمال پر نکتہ چینی

لینتا : صدر رجب طیب ایردوان نے  آذربائیجان کی سر زمین پر آرمینیا کے قبضے کے خاتمے کے لیے اپیل کی ہے

ریا نووسطی: روس ، وسیع پیمانے کی آذربائیجان۔ آرمینیا جنگ کی اجازت نہیں دے گاکیونکہ ایک ایسی جنگ اس کے قومی مفادات کو براہِ راست متاثر کر رہی ہے

کومر سانت: بیلا روس کی سابق صدر سیوتلانہ تیکا نوواسکیہ کی لتھوانیا کے دارالحکومت میں صدرِ فرانس امینول ماکرون سے ملاقات ، ملاقات کا معاملہ بیلا روس کے انتخابات تھا

الا پائس: ہسپانوی کاتالونیہ خود مختار حکومت کے صدر قوئم  تورا   کو سرکاری اداروں کی عدم  اطاعت کے الزام میں ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے

لا تیرکیرا: خواتین روزگار کی حوصلہ افزائی: حکومتِ چلی  کنڈر گارٹنز کو کھولنے کی کوشش میں ہے

الا یونیورسل : کووڈ۔19 وائرس کی زد میں آنے والے  دنیا کے موٹے ترین شخص  میکسیکن ہوان پیدرو فرینکو نے کورونا کو شکست دے دی

 

 



متعللقہ خبریں