عالمی ذرائع ابلاغ 17.09.20

عالمی ذرائع ابلاغ 17.09.20

1492335
عالمی ذرائع ابلاغ 17.09.20

*** الجزیرہ: ترکی اور روس لیبیا میں فائر بندی سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے  ہیں اورلیبیا قومی مفاہمتی حکومت کے وزیر اعظم فائز السراج نے بھی اقتدار  نئی حکومت کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

*** الشرق:برطانوی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر متحدہ عرب امارات اور بحرین کے خلاف بائیکاٹ کی اپیل کر دی۔

 

*** الدستور: یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ خلاف ورزیاں جاری ہیں اور قابض فورسز 6 فلسطینی کنبوں کو اپنے گھر منہدم کرنے پر مجبور کر رہی ہیں۔

 

*** لے فگارو: امیر ممالک نے کووڈ۔19 کی متوقع ویکسین کا نصف حصہ اپنے لئے مخصوص کر لیا ہے۔

 

*** لے موند: فرانسیسی حکومت رواں سال میں ملکی اقتصادیات میں 10 فیصد مندی کی توقع کر رہی ہے۔

 

*** لبریشن: فرانس کے وزیر تعلیم جین مائیکل بلانکر نے کورونا کیسز کی وجہ سے 81 اسکولوں  کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

*** الموندو:  کووِڈ۔19 کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسپین  حکومت، وباء کے ابتدائی دنوں میں قائم کئے گئے فیلڈ ہسپتال Ifema کو دوبارہ کھولنے کی تیاریوں میں ہے۔

 

*** الیونیورسل: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کو منشیات کی پیداوار دینے والے سرفہرست ممالک کی  لسٹ میں شامل کر دیا۔

 

الٹئیمپو: کولمیبیا  وزارت صحت کی رائے میں کووِڈ۔19 کی دوسری لہر پہلے جتنی مہلک نہیں ہو گی۔

 

*** ڈوئچے ویلے: صدر رجب طیب ایردوان اور چانسلر اینگیلا مرکل نے ویڈیو کانفرنس اجلاس میں مشرقی بحیرہ روم کے بارے میں بات چیت کی۔

 

*** ٹاگس چاو:  جرمنی میں نسلیت پرستانہ مواد شئیر کرنے پر 29 پولیس اہلکاروں کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی۔

 

*** ہینڈلز بلاٹ: یونان کی طرف سے 10 بلین یورومالیت کے اسلحے کا اعلان۔

 

*** نیوز ایجنسی تاس: جریدہ فوربیس  کی فہرست میں لُوک آئل  پیٹرول کمپنی  روس کی سب سے بڑی آئل کمپنی قرار پائی۔

 

*** ریا نووستی: پولینڈ نے 2010 میں روس کے شہر سمولینسک میں پیش آنے اور اس دور کے صدر لیچ کاچنسکی  کی وفات کا سبب بننے والے طیارے کے حادثے  کے دوران ٹاور میں متعین آپریٹروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

 

*** آر بی کے: یورپی یونین  نے روسی حزب اختلاف لیڈر الیکسی ناوالنی  کے مقدمے میں شامل تمام ملزمین کے اثاثوں کو عارضی طور پر تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں