عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

14/08/20

1472872
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 جرمن نیوز پورٹلز

ڈوئچے ویل: یورپی یونین  مشرقی بحیرہ روم اور  یونانا ور ترکی کے درمیان کشیدگی پر سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹاگیس شاو: جرمن صوبے باواریا میں کورونا ٹیسٹ میں ایک بڑی غلطی کا انکشاف ہوا۔

 سود دوئطے زائی ٹنگ: اطالوی وزیراعظم جوسپے کونتے اور حکومتی وزرا کے خلاف  کورونا کے خلاف پالیسیوں کے باعث 200 کے قریب الزامات عائد کیے گئے۔

 ہسپانوی اخبارات

 لا ترسسیرا: وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس کے گورنر  داریو ویواس کورونا کے باعث وفات پا گئے۔

 انفو بائی: غریب افراد  کسی فکر میں نہ رہیں میکسیکو کے صدر نے  کورونا  کی دوا مفر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

الپائس: ہسپانوی زرعی مصنوعات امریکہ کی کسٹم محصولات کی وجہ سے 7 ماہ کے دوران 200 ملین یورو نقصان سے متاثر ہوئیں۔

 

فرانسیسی اخبارات

لے فیگارو: برطانیہ فرانس سے آنے والے مسافروں کو کورونا کے تحت زیر قرنطینہ رکھے گا۔

 لا پاریسیاں: فرانس کے شہر لیوں  میں مسجد میں آتشزدگی سے مسلم اقلیت  تحفظات کا شکار۔

 لے موندے: فرانس میں کورونا کے یومیہ واقعات میں اضافہ،کاروباری مراکز میں ماسک کا استعمال زیر بحث 

عربی اخبارات

 القدس العربی: ترک وزارت خارجہ   کے مطابق تاریخ ابو ظہبی اور تل ابیب کے درمیان معہادے کو معاف نہیں  کرے گی

الشرق: فلسطینی صدارت عظمی کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی اور تل ابیب کے درمیان معاہدہ القدس کے خلاف غداری ہے۔

 الجزیرہ: فلسطینی انتظامیہ نے اماراتی سفیر کو طلب کرتے ہوئے  کہا کہ حالیہ معاہدہ القدس،الاقصی اور فلسطینی عوام کے خلاف غداری کے مترادف ہے۔

روسی اخبارات

ریا نووستی: روسی سینیٹر الیکسی پشکوف نے پولش رکن پارلیمان جیک ساریوس ولسکی کے بیلاروس کے واقعات کے تناظر میں روس پر پابندیاں لگانےکے بیان کو غیر منطقی قرار دیا ۔

 ایزویستیا:امریکی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن  نے اپنی کتاب میں  کہاہے کہ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات روس کی وجہ سے جیتے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں